فرانس: 18 سال قبل پکڑے گئے نوادرات ابھی تک بلوچستان کو واپس نہ مل سکے
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
علامتی فوٹو
فرانس میں 18سال قبل پکڑے گئے بلوچستان کے نوادرات ابھی تک صوبے کو واپس نہیں مل سکے، بلوچستان کے محکمۂ ثقافت وآثارِ قدیمہ نے فرانس میں پاکستانی سفارت خانے میں موجود نوادرات واپس منگوانے کے لیے مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکریٹری ثقافت وآثار قدِیمہ سہیل الرحمان بلوچ نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ بلوچستان کے آثارِ قدیمہ 2006-2007ء میں فرانس اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران فرانسسی ایئرپورٹ پر پکڑے گئے تھے جنہیں فرانسسی حکومت نے 2019ء میں فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کر دیا تھا۔
سہیل الرحمان بلوچ نے مزید بتایا کہ پاکستانی سفارت خانے نے وہ نوادرات ابھی تک بلوچستان کو واپس نہیں کیے ہیں، محکمۂ آثار قدیمہ نے ان نوادرات کی واپسی کے لیے صوبائی حکومت، وفاقی وزاراتِ آثارِ قدیمہ اور فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کو مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکریٹری ثقافت و آثارِ قدیمہ نے بتایا کہ اٹلی اور برطانیہ میں بھی موجود بلوچستان کے نوادرات واپس منگوائے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ یو ایس ایڈ سے نو کروڑ روپے کی لاگت سے کوئٹہ کے عجائب خانے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، تینوں ممالک اٹلی، برطانیہ اور فرانس سے نوادرات منگوا کر اس عجائب گھر میں رکھے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستانی سفارت خانے بلوچستان کے بتایا کہ
پڑھیں:
کراچی: گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 10 میں آگ لگنے سے متعدد جھونپڑیاں لپیٹ میں آگئیں۔
فائر بریگیڈ حکام نے مزید بتایا کہ 5 فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ بجلی کی تاروں کے ٹکرانے پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔