حماس کے جانبازوں کا سرنگ میں گھات لگاکر اسرائیلی فوجیوں پر حملہ؛ ایک اہلکار ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ خان یونس میں حماس کے جنگجوؤں نے سرنگ سے باہر آ کر اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کردیا۔
حماس نے جب حملہ کیا اُس وقت اسرائیلی فوجی ابراہم ایزولے ہیوی مشینری کی مدد سے زمین کی کھدائی کر رہے تھے۔
فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ماسٹر سارجنٹ (ر) ابراہم ایزولے کی عمر 25 سال تھی اور وہ جنوبی کمانڈ کی انجینیئرنگ یونٹ میں ہیوی انجینیئرنگ آپریٹر تھے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حماس نے ابراہم ایزولے کی لاش کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ پر موجود دیگر اسرائیلی فوجیوں نے ابراہم ایزولے کی لاش کو حماس سے واپس چھینا۔
یاد رہے کہ شمالی غزہ میں حماس کی جانب سے کی گئی ایک بمباری میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوجی
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔