خان یونس میں حماس کا اسرائیلی فورسز پر حملہ، ایک فوجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں حماس کے جنگجوؤں نے سرنگ سے باہر آ کر اسرائیلی فوجیوں پر اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک اعلیٰ تربیت یافتہ فوجی ہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت ماسٹر سارجنٹ (ر) ابراہم ایزولے کے نام سے کی گئی ہے جو اسرائیلی فوج کی جنوبی کمان کی انجینیئرنگ یونٹ سے وابستہ تھے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی انجینیئرنگ ٹیم زمین کھودنے کی کارروائی میں مصروف تھی اور ابراہم ایزولے ہیوی مشینری چلا رہے تھے، اس دوران حماس کے جنگجوؤں نے ایک خفیہ سرنگ سے باہر نکل کر حملہ کیا، جس میں ایزولے ہلاک ہو گئے۔
فوجی ترجمان کے مطابق ایزولے کی عمر 25 سال تھی اور وہ ہیوی انجینیئرنگ آپریٹر کے طور پر جنوبی کمان میں تعینات تھے، انہیں ایک پیشہ ور، پرعزم اور بہادر اہلکار قرار دیا گیا جو کئی مہینوں سے غزہ میں جاری کارروائیوں میں شریک تھے۔
ادھر اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ میں بھی حماس کی مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، حالیہ ایک واقعے میں حماس کی جانب سے کی گئی بمباری میں کم از کم 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے، ان جھڑپوں کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کو ایک بار پھر شدید جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسری جانب حماس نے ان واقعات پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، تنظیم کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز کی جانب سے گزشتہ دنوں اسرائیلی اہداف پر کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئی تھی، جن میں اسرائیلی فوجی قافلے اور سرنگوں کے قریب موجود تنصیبات شامل تھیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری حملوں کے دوران اب تک 57,700 سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں بے گھر اور شدید انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں، اس کے جواب میں حماس کی مزاحمتی کارروائیاں بھی مسلسل جاری ہیں، جن میں اسرائیلی افواج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج
پڑھیں:
خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جو مختلف واقعات میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبیبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خضدار میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ جس میں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ بیان کے مطابق "فتنہ الہندوستان" کے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔