جنوبی غزہ میں جھڑپ، ایک اسرائیلی فوجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس کا ایک فوجی’ابراہم عزولائی‘ جنوبی غزہ میں حماس کے مزاحمت کاروں سے جھڑپ میں ہلاک ہوگیا۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ مزاحمت کار ابراہم عزولائی کو اغوا کرنا چاہتے تھے، اسی کوشش کے دوران وہ مزاحمت کاروں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ 25 سالہ عزولائی جنوبی کمانڈ کے انجینیئرنگ یونٹ میں ہیوی انجینیئرنگ آپریٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیے مقبوضہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے، کم از کم 5 ہلاک،14 زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
فوج کے مطابق، حماس کے کچھ مسلح مزاحمت کار غزہ کے علاقہ خان یونس میں ایک سرنگ سے باہر نکلے، انہوں نے عزولائی پر حملہ کیا۔ عزولائی جو ایک کھدائی کرنے والے مشین کے ساتھ کام کر رہا تھا، ان عسکریت پسندوں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ بعدازاں حملہ آوروں نے اسرائیلی فوجی کی لاش کو اغوا کرنے کی کوشش کی، لیکن وہاں موجود دیگر اسرائیلی فوجیوں نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیے غزہ میں جنگ بہت سخت، بوجھ ناقابل برداشت، اسرائیلی صدر کا اعتراف
کہا جارہا ہے کہ عزولائی نے اپنی شادی کے 3 ماہ بعد ہی اپنی جان گنوا دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیلی فوج خان یونس غزہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج خان یونس اسرائیلی فوج
پڑھیں:
اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش پر قوم بھرپور مزاحمت کریگی( حافظ نعیم)
بھارت دہشت گرد ریاست اسرائیل مل کر قبضے کی پالیسیاں چلا رہے ہیں،امیر جماعت اسلامی
بجلی ، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے احتجاج کے حوالے سے اہم اعلان کیا جائیگا،پریس کانفرنس
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے یا ابراہم معاہدے کا حصہ بننے کی کوئی کوشش کی گئی تو قوم بھرپور مزاحمت کرے گی۔ بجلی ، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے احتجاج کا آغاز کرینگے ، آئندہ دو روز تک اس حوالے سے اہم اعلان کیا جائیگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے، اسرائیل اور بھارت مل کر قبضے کی پالیسیاں چلا رہے ہیں، فلسطین میں جاری قتل عام پر عرب ممالک اور او آئی سی کی خاموشی مجرمانہ ہے، انہیں چاہیے کہ اسرائیل کو دہشت گردی بند کرنے کیلئے واضح دھمکی دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چند وزراء امریکا کی خوشنودی کیلئے اسرائیل سے بات چیت یا تسلیم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، حالانکہ امریکا اور اسرائیل کا کردار فلسطین میں کھل کر سامنے آ چکا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ جیسے لوگ اسرائیل کو امداد دے کر خود کو امن کا چیمپیٔن ظاہر کرتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت واضح کرے کہ اس کی اسرائیل سے متعلق پالیسی کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر مسلسل مظالم جاری ہیں اور دو طرفہ تعلقات کا کوئی فائدہ نہیں جب تک مسئلہ کشمیر حل نہ ہو، پیاز اور ٹماٹر کی تجارت کیلئے بھارت سے بات چیت کی ضرورت نہیں، اگر بات کرنی ہے تو صرف کشمیر پر کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت کا مذاق بنایا جا رہا ہے، کے پی اور پنجاب میں سیٹوں کی بندر بانٹ ہو رہی ہے، بعض جماعتوں کے انتخابی نشان غائب کئے گئے اور ان کے قائدین کو جیلوں میں رکھا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتیں کم کرنے کے دعوے محض فریب ہیں، سات روپے کی بجائے صرف تین روپے کمی کی گئی جبکہ ایف بی آر کے پچیس ہزار افراد کو قوم پال رہی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں تعلیم اور صحت کا برا حال ہے، کسان گنے، کپاس اور گندم کی فصلوں پر نقصان اٹھا رہے ہیں، سرکاری ملازمین پنشن سے محروم ہو رہے ہیں جبکہ شہباز شریف اور مریم نواز قومی اداروں کو اپنے ناموں سے منسوب کر رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آئندہ ایک بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی، اگر بلدیاتی ادارے عوام سے منتخب نہیں کرائے جائیں گے تو یہ غنڈہ گردی ہوگی، عدلیہ آئین پر عمل نہ کرا سکی تو حکومت کو اپنی ناکامی تسلیم کرنی ہوگی، ریاستی ادارے کسی شہری کو لاپتا کرنا بند کریں ورنہ بدعنوانی مزید پھیلے گی۔