غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا کاری وار، اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان، 5 فوجی ہلاک، 14 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز

غزہ (آئی پی ایس) فلسطین کے علاقے شمالی غزہ میں بیت حانون کے مقام پر فلسطینی مجاہدین کی جانب سے اسرائیلی قابض فوج پر منظم حملے اور دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے، جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ حملہ پیر کی شب رات 10 بجے کے قریب اُس وقت کیا گیا جب اسرائیلی فوجی ایک زمینی کارروائی کے دوران پیدل پیش قدمی کر رہے تھے۔

اسرائیلی فوج کے ابتدائی اعترافی بیان کے مطابق، دھماکے اُس وقت ہوئے جب نیتسا یہودا بٹالین کے فوجی علاقے میں موجود ٹینکوں اور انجینئرنگ مشینری کے ساتھ پیش قدمی کر رہے تھے۔ پہلے دھماکے کے بعد جیسے ہی زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی ٹیم پہنچی، فلسطینی مزاحمت کاروں نے ان پر گھات لگا کر فائرنگ کر دی۔

ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے چار کا تعلق نیتسا یہودا بٹالین (97ویں) سے تھا، جن کی شناخت درج ذیل ہے:

سارجنٹ فرسٹ کلاس (ریزرو) بنیامین اسولین، 28 سال، حیفہ
اسٹاف سارجنٹ نوام احرون موسگادیان، 20 سال، یروشلم
اسٹاف سارجنٹ میر شمعون عمار، 20 سال، یروشلم
اسٹاف سارجنٹ موشے شمعون نول، 21 سال، بیت شیمش
سارجنٹ موشے نسیم فریچ، 20 سال، یروشلم
قابض اسرائیلی فوج کا یہ یونٹ، جو ماضی میں ”حریدی نحال“ کے نام سے جانا جاتا تھا، اس جنگ میں اپنی بدترین ہلاکتوں کا سامنا کر رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق، اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی زمینی جارحیت کے بعد سے اب تک 446 فوجی مارے جا چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر جنگ کے آغاز سے اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 888 ہو چکی ہے۔

یہ دھماکہ غزہ میں جون کے بعد اسرائیلی فوج کے لیے سب سے ہلاکت خیز واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یاد رہے دو ہفتے قبل خان یونس میں ایک سڑک کنارے نصب بم نے سات اسرائیلی فوجیوں کی جان لی تھی۔

غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم اور فوجی جارحیت کے باوجود فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے مسلسل مزاحمتی کارروائیاں اسرائیلی فوج کے لیے ایک کڑا چیلنج بنی ہوئی ہیں۔ قابض ریاست کی جدید ٹیکنالوجی، ڈرونز اور فضائی طاقت کے باوجود غزہ کی زمین ان کے لیے مسلسل خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔

عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اسرائیلی فوج کے مورال کے لیے ایک زبردست دھچکا ہے اور ثابت کرتا ہے کہ فلسطینی مزاحمت نہ صرف زندہ ہے بلکہ اب پہلے سے زیادہ منظم، پُرعزم اور موثر ہو چکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایلون مسک کو نئی امریکی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان مہنگا پڑ گیا ایلون مسک کو نئی امریکی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان مہنگا پڑ گیا برطانیہ نے ایران میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کرنے کی استدعا مناسب وقت پر ایران پر سے پابندیاں اٹھالوں گا، امریکی صدر اسرائیل غزہ کے 75 فی صد زیر قبضہ علاقے کو خالی کرنے کے لیے آمادہ روسی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے برطرفی کے چند گھنٹوں بعد خودکشی کرلی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فلسطینی مزاحمت کاروں اسرائیلی فوج

پڑھیں:

غزہ بھی آج کربلا بنا ہوا ہے:خواجہ آصف  

ویب ڈیسک:وزیر دفاع  خواجہ  محمد  آصف نے کہا  ہے کہ غزہ بھی آج  کربلا بنا ہوا ہے۔

 سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول ﷺ قربان ہو گئی۔

 خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  آج غزہ بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے، غزہ امریکا، برطانیہ، یورپ اور اسرائیل کے آگے سر نہیں جھکا رہا۔

  نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں

 خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 عرب میڈیا کے مطابق امداد لینے کے منتظر 9 فلسطینی بھی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے جب کہ خوراک تقسیم کرنے والے دو امریکی امدادی کارکن بھی زخمی ہوئے۔

 خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینیوں پر ہونے والےاسرائیلی حملوں میں اب تک 743 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں جانے سے بچنے کیلئے اسرائیلی فوجی خود کو زخمی کرنے لگے
  • مقبوضہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے، کم از کم 5 ہلاک،14 زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
  • ایلون مسک کو سیاسی پارٹی بنانے کا مہنگا فیصلہ، 76 ارب ڈالر کا نقصان
  • غزہ میں حماس کی مزاحمتی کارروائی، 5 اسرائیلی فوجی مارے گئے، قابض فوج کو بھاری نقصان
  • غزہ میں حماس کا بڑا حملہ، 5 اسرائیلی فوجی مارے گئے، 14 زخمی
  • غزہ میں فلسطینی مجاہدین کی بڑی کارروائی، 6 صیہونی فوجی واصل جہنم، 10 زخمی
  • پاکستان نے جنگ کے دوران250 سے زائد بھارتی فوجی مارے
  • غزہ بھی آج کربلا بنا ہوا ہے:خواجہ آصف  
  • خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کو بھاری نقصان کا امکان