data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں حماس کی مزاحمتی کارروائی کے دوران  5اسرائیلی فوجی مارے گئے جب کہ قابض فوج کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں جاری تنازع ایک بار پھر خطرناک رخ اختیار کر چکا ہے، جہاں شمالی غزہ کے بیت حانون نامی علاقے میں ہونے والی ایک شدید جھڑپ میں قابض صہیونی فوج کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ رات کے اندھیرے میں اسرائیلی فوجی دستے جب علاقے میں معمول کے گشت پر مامور تھے تو انہیں ایک اچانک دھماکے نے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5اسرائیلی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جب کہ 14 دیگر شدید زخمی ہوئے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ دھماکا ایک روڈ سائیڈ بم سے ہوا، جسے حماس کے عسکری ونگ نے نصب کیا تھا۔ اسرائیلی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کرنے والے اہلکاروں کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق یہ علاقہ پہلے ہی فضائی حملوں کی زد میں رہا ہے اور وہاں عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا،لیکن پیدل گشت کے دوران اہلکار ایک ایسے مقام پر داخل ہوئے جہاں پہلے سے نصب دھماکا خیز مواد موجود تھا۔

واقعے کے بعد پورے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جب کہ اسرائیلی فضائیہ نے بھی مشتبہ مقامات پر حملے تیز کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب قطر کے دارالحکومت دوحا  میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ بندی مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، تاہم کوئی حتمی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

ان مذاکرات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی آئندہ شرکت متوقع ہے، جس سے ممکنہ طور پر مذاکراتی عمل کو نئی سمت دی جا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے 60 دن کے لیے عارضی جنگ بندی کی تجویز پیش کی گئی ہے جس کے تحت حماس 10 یرغمالیوں کو زندہ واپس کرے گی جبکہ بعض مقتول یرغمالیوں کی میتیں بھی حوالے کی جائیں گی۔ اس کے بدلے میں اسرائیل درجنوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر غور کرے گا۔

حماس کی مذاکراتی ٹیم نے صرف قیدیوں کی رہائی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ انہوں نے اقوام متحدہ کی نگرانی میں انسانی امداد کی تقسیم، اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کی ضمانت اور مستقبل میں دوبارہ حملوں سے گریز کی واضح یقین دہانی جیسے اہم مطالبات بھی رکھے ہیں۔ ان شرائط پر فی الحال کوئی معاہدہ طے نہیں پا سکا، تاہم بات چیت کا عمل جاری رکھنے پر دونوں فریق متفق ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسرائیلی فوجی اسرائیلی فوج علاقے میں کے مطابق

پڑھیں:

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو ذاتی نوعیت کا تھا۔ 

اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے باپ اور اس کا ایک بیٹا دم توڑ گئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔ 

ایس ایس پی غربی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو فرار ہوگیا اس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہماچل پردیش میں موجود اسرائیلی فوجی کی گرفتاری کے لیے بھارت پر دباؤ کیوں؟
  • دنیا شدید گرمی اور تباہ کن موسم کے لیے تیار ہوجائے، اقوام متحدہ نے بڑی وارننگ جاری کردی 
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان