غزہ میں حماس کا بڑا حملہ، 5 اسرائیلی فوجی مارے گئے، 14 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون میں حماس کے ساتھ جھڑپ کے دوران 5 صہیونی فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
جھڑپ رات کو پیش آئی جب اسرائیلی فوج کے اہلکار گشت کے دوران روڈ سائیڈ بم کا نشانہ بنے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو نکالنے کے دوران شدید فائرنگ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
فوج کے مطابق، جس مقام پر جھڑپ ہوئی، اس پر پہلے فضائی حملے کیے گئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اہلکار پیدل گشت کے دوران بم کا نشانہ بنے۔
ادھر قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جنگ بندی کے لیے ہونے والے اسرائیل-حماس مذاکرات کا پہلا مرحلہ کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گیا۔ مذاکرات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے 60 دن کی جنگ بندی کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت حماس 10 زندہ یرغمالی اور کچھ لاشیں واپس کرے گی، جبکہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
حماس نے مذاکرات میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں امداد کی تقسیم، اسرائیلی فوجی انخلا کی ضمانت، اور دوبارہ جھڑپیں نہ ہونے کی یقین دہانی جیسے مطالبات بھی پیش کیے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: وزیرِ دفاع خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا، مسلم ممالک کو نیٹو کے طرز پر اتحاد بنانا چاہیے، مجھے مسلم ممالک کے اجلاس میں مایوسی نہیں ہوئی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں تو ہم نے ثابت کر دیا کہ بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی۔
قطر پر اسرائیلی حملہ: نیتن یاہو نے ٹرمپ کو پہلے سے آگاہ کیا یا نہیں؟ تضاد سامنے آ گیااسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں تضاد سامنے آ گیا ہے کہ آیا قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے سے متعلق واشنگٹن کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی یا نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھا، اسے سوڈان سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر لائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حماس کی قیادت امریکا کی مرضی سے قطر میں بیٹھی تھی، غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے یہ سب کچھ امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے، مسلم دنیا کو سمجھنا چاہیے اور اپنے دوست نما دشمن میں تفریق کر لیں، بڑا واقعہ ہے کچھ وقت لگے گا لیکن کچھ نہ کچھ ہو گا۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شام میں امریکا کی مرضی سے حکومت آئی ہے، اسرائیل اس پر بھی حملے سے باز نہیں آ رہا، امریکا اور مغرب میں جو رائے عامہ بن رہی ہے یہ اسرائیل کے لیے زیادہ خطرناک ہے، امریکا اور باقی دنیا میں رائے عامہ اسرائیل کے خلاف ہو رہی ہے۔