شمالی عراق میں میتھین کے اخراج سے5 ترک فوجی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
استنبول(صباح نیوز)شمالی عراق میں میتھین کے اخراج سے پانچ ترک فوجی جاں بحق ہوگئے ،واقعہ ایک فوجی کی باقیات تلاش کرنے کے دوران پیش آیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کے روز شمالی عراق میں غاروں میں تلاشی کی کارروائی کے دوران میتھین گیس کے اخراج سے پانچ ترک فوجی جاں بحق ہو گئے، وزارتِ دفاع نے مزید واضح کیا کہ یہ واقعہ ایک ایسے حساس وقت میں پیش آیا ہے جب ترکیہ اور کردوں کے درمیان دیرینہ تنازعہ ختم کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ قبل ازیں پی کے کے عسکریت پسند گروپ عشروں سے جاری اپنی مسلح جدوجہد ختم کرنے پر راضی ہو گیا تھا۔اس تنازع میں 40000 سے زیادہ جانیں ضائع ہو چکی ہیں جو 1984 میں شروع ہوا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی کی باقیات کی تلاش جاری تھی۔ اسے کرد عسکریت پسندوں نے مئی 2022 میں علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جس کی لاش کبھی برآمد نہیں ہو سکی تھی۔اس وقت ترکیہ آپریشن Claw Lock انجام دے رہا تھا اور اس کے فوجی سرحد کے ساتھ غاروں میں چھپے کردستان ورکرز پارٹی کے کرد عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ایک بیان میں کہا گیا، ایک غار میں تلاشی کی کارروائی کے دوران ہمارے 19 اہلکاروں کو میتھین گیس کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ غار پہلے ایک ہسپتال کے طور پر استعمال ہونے کے لیے مشہور تھا۔فوجیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا لیکن ان میں سے پانچ کی موت واقع ہو گئی۔ہلاکتوں کی خبر اس وقت سامنے آئی جب کرد نواز ڈی ای ایم پارٹی کا ایک وفد ترک حکومت سے جاری مذاکرات کے دوران کردستان ورکز پارٹی کے جیل میں قید بانی عبداللہ اوکلان سے ملاقات کر رہا تھا۔وفد نے کہا، “ملاقات کے دوران ہمیں بتایا گیا کہ کردستان کی علاقائی حکومت کے علاقے میں میتھین گیس کے زہر کی وجہ سے فوجیوں کی جانیں ضائع ہو گئیں۔”مزید کہا گیا، “اس واقعے سے اوکلان اور ہم سب کو گہرا صدمہ ہوا ہے۔ ہم اللہ سے ہلاک شدہ لوگوں کی مغفرت کی دعا اور ان کے اہلِ خانہ اور رشتہ داروں سے تعزیت کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
پاکستان کا کلائو لاک آپریشن زون میں ترکیہ کے 12 فوجیوں کی شہادت پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) پاکستان نے کلائو لاک آپریشن زون میں سرچ مشن کے دوران میتھین گیس سے ترکیہ کے 12 فوجیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ جان کر بہت دکھ ہوا ہے کہ کلائو لاک آپریشن زون میں سرچ مشن کے دوران میتھین گیس سے 12 ترک فوجی شہید ہوگئے ہیں۔ بیان میں شہداء کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔\932