ڈپلومیٹک انکلیو میں بارش کا پانی جمع، غیرملکی سفیر کا وزیراعظم سے ہنگامی رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
اسلام آباد: ڈپلومیٹک انکلیو میں ہالینڈ کے سفارتخانے کے باہر بارش کا پانی جمع ہونے پر ہالینڈ کے سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ہنگامی رابطہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سفارتی عملے کو بارش کے پانی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، ڈپلومیٹک انکلیو میں نکاسی آب کے بحران پر اعلیٰ سطح تحقیقات متوقع کی جارہی ہے۔
سفارتخانے کے باہر تین روز سے پانی جمع ہونے اور معمولات زندگی متاثر ہونے پر وزیراعظم نے سخت برہمی کا اظہار کیا، ہالینڈ کے سفیر نے صورتحال سے وزیراعظم کو براہ راست آگاہ کیا، وزیراعظم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کر لی ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت جاری کی کہ معاملے کا فی الفور حل نکالا جائے، متعلقہ محکمے فوری کارروائی کریں اور رپورٹ فوری پیش کرے، انہوں نے کہا کہ سفارتی عملے کی حفاظت اور سہولیات حکومت کی اولین ترجیح ہے، غیر ملکی مشنز کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد سی ڈی اے کا ہنگامی آپریشن جاری
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ہنگامی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور ایم سی آئی کی مشترکہ ٹیمیں متحرک ہو گئی ہیں، جنہوں نے اہم شاہراہوں، نالیوں اور انڈرپاسز کی صفائی اور پانی کی نکاسی کا عمل بھاری مشینری کی مدد سے شروع کر دیا ہے۔ گرنے والے درختوں اور ملبے کو فوری طور پر اٹھایا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال رکھی جا سکے۔
مزید پڑھیں: جڑواں شہروں سمیت دیگر شہروں موسلادھار بارش، کئی مقامات پر تباہی، مزید بارشوں کی پیشگوئی
تمام کارروائیوں کی نگرانی چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا خود کر رہے ہیں۔ شہریوں نے فوری ردعمل اور بروقت اقدامات پر حکام اور اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کی مؤثر نگرانی کے لیے خصوصی سسٹم بھی فعال کر دیا ہے، جبکہ تمام متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر بارش کے دوران اور بعد میں سڑکوں کی صفائی اور مرمت کا عمل جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران شہریوں کی حفاظت اور سہولت اولین ترجیح ہے، اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
درخت سی ڈی اے سیوریج صفائی نالے وفاقی ترقیاتی ادارہ