پاکستان کی چین میں منعقد ہونے والے عالمی پائیدار نقل وحمل سمٹ فورم میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
پاکستان کی چین میں منعقد ہونے والے عالمی پائیدار نقل وحمل سمٹ فورم میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے شہر تھیان جن میں عالمی پائیدار نقل و حمل سمٹ فورم کے اعلی عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق روس ، پاکستان اور آذبائیجان سمیت 20 ممالک اور علاقوں کے تیس سے زیادہ مہمانوں نے عالمی پائیدار نقل و حمل کی ترقی اور تعاون کے فریم ورک دستاویزات، عالمی پائیدار نقل و حمل کی ترقیاتی رپورٹ اور عالمی پائیدار نقل و حمل کے بہترین پریکٹس سمیت تین موضوعات پر بات چیت کی۔
پاکستان کی وزارت ٹرانسپورٹ میں روڈ ٹرانسپورٹ کے سربراہ شہباز لطیف مرزا نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان نے نقل و حمل کے شعبے میں قریبی تعاون کیا ہے اور گرین ٹرانسپورٹ ، ڈیجیٹل ٹرانسپورٹ سمیت دیگرشعبوں میں نمایاں ثمرات حاصل کئے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور چین اس شعبے میں مزید تعاون جاری رکھیں گے۔آذبائیجان کی وزارت ڈیجیٹل ترقی اور نقل و حمل کے محکمہ ٹرانسپورٹ پالیسی کے سربراہ فریز علیان نے کہا کہ ٹرانس کیسپین انٹرنیشنل ٹرانسپورٹیشن کوریڈورکی تعمیر کے ساتھ باہم جڑا ہوا نقل و حمل کے نظام سے وابستہ ممالک کی اقتصادی ترقی کو مدد ملے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ کا ثالثی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، جنگ بندی میں ان کا کوئی دخل نہیں، جے شنکر وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 جولائی سے مکمل بند کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کے سیاسی امور کے کوارڈینٹر امجد خان نیازی کا پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں پر گہری تشویش کا اظہار بجلی کے بل سے پی ٹی وی فیس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں سے محروم ہونے کے بعد اراکین اسمبلی کے حوالے سے بڑا فیصلہ، ایک بار پھر وفاداری کا حلف... وفاقی حکومت کا ملک میں 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7روپے 41پیسے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عالمی پائیدار نقل
پڑھیں:
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن کی آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پمز اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔
وزیر داخلہ فرداً فرداً ہر زخمی اہلکار کے پاس گئے، خیریت دریافت کی اور ان کے جذبے اور بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض انجام دیے۔ شرپسندی کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا۔ آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور ہم سب کو آپ پر ناز ہے۔
محسن نقوی نے اسپتال انتظامیہ کو زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی اور چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد کو آزاد کشمیر پولیس کے جوانوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: صحافیوں پر تشدد: وزیرداخلہ محسن نقوی کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی
وزیر داخلہ نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند شرپسند عناصر دشمن کے ایما پر آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر ان کے مذموم مقاصد کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اور حکومت ہر وقت ان کے مسائل کے حل کے لیے تیار ہے۔
اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ پمز اسپتال میں اس وقت اسلام آباد پولیس کے 31 اور آزاد کشمیر پولیس کے 12 اہلکار زیر علاج ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر پولیس اہلکار محسن نقوی وزیرداخلہ