Daily Sub News:
2025-08-18@03:35:02 GMT

دنیا کو برابری کی نگاہ سے دیکھنے والی نوجوان چینی نسل

اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT

دنیا کو برابری کی نگاہ سے دیکھنے والی نوجوان چینی نسل

دنیا کو برابری کی نگاہ سے دیکھنے والی نوجوان چینی نسل WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز

بیجنگ :جاپان کے معاشی اخبار “نکیئی” کی ویب سائٹ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، چینی برانڈز عالمی منڈی میں اپنی مصنوعات کے معیار اور قیمتی فوائد کی بدولت جاپانی منڈی میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں جو کہ روایتی طور پر مقامی برانڈز کے زیر تسلط رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق جاپان کے بڑے الیکٹرانکس اسٹور “بک کیمرا” کے گھریلو آلات کے شعبے میں” ہائر “کے ریفریجریٹرز اور” ہائسنس” کی واشنگ مشینز جیسی چینی مصنوعات نظر آتی ہیں۔ مغربی طرز کے ڈیزائن والی چینی مصنوعات جاپانی نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔ بک کیمرا میں” ہائر ” کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کردہ اسٹور کے اپنے برانڈ کا ریفریجریٹر بہت مقبول ہے، جو کہ روایتی جاپانی سفید رنگ کی بجائے اسٹینلیس سٹیل کے رنگ اور اپنے ڈیزائن کی وجہ سے پسند کیا جا رہا ہے۔ ٹیلی ویژن کی مینو فیکچرنگ جہاں کبھی جاپان کی اجارہ داری ہوا کرتی تھی ،

اب وہاں بھی چینی برانڈز داخل ہو رہے ہیں۔ایک زمانے میں چینی صارفین غیر ملکی برانڈز کے پیچھے بھاگتے تھے اور “جاپانی مینو فیکچرنگ ” معیار کی علامت سمجھی جاتی تھی۔ صرف دو دہائی قبل، جاپانی الیکٹرانکس اپنی بہترین کاریگری اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت چینی منڈی میں معیار اور فیشن کی علامت تھے۔ اس وقت پیناسونک کا ٹیلی ویژن یا سونی کا واک مین نہ صرف استعمال کی چیزیں تھیں بلکہ اعلیٰ معیار کی زندگی اور مالک کے “شائستہ ذوق” کی عکاس تھیں۔ اس دور میں جاپانی الیکٹرانکس اور مغربی ممالک کی گاڑیاں، موبائل فونز اور کمپیوٹرز جیسی مصنوعات اپنی جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے چینی منڈی پر چھائی ہوئی تھیں ، جن سے چینی صارفین کے ذہنوں میں غیر ملکی برانڈز کے لیے ایک فوقیت کا احساس پیدا ہو گیا تھا ۔لیکن اب یہ صورتحال یکسر بدل چکی ہے۔ نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کا صنعتی نقشہ تبدیل ہو چکا ہے۔ چینی نوجوانوں میں “پنگ ٹی” (مساوی متبادل) کی اصطلاح کا فروغ اس عالمی تبدیلی کی واضح عکاسی ہے۔ چینی مصنوعات ڈیزائن، معیار، فعالیت اور جمالیات ،ہر لحاظ سے نہ صرف بین الاقوامی برانڈز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں بلکہ کئی شعبوں میں ان سے بازی بھی لے گئی ہیں۔ یہ تبدیلی چینی نوجوانوں کے خریدیاری کے رجحان میں صاف نظر آتی ہے۔ اپنے بزرگوں کے برعکس، آج کے نوجوان غیر ملکی برانڈز کے بجائے معیاری اور سستی چینی مصنوعات کو ترجیح دے رہے ہیں۔

موبائل فون کی منڈی کو ہی لیجیے، کبھی نوکیا، سونی ایریکسن ، ایپل اور سام سنگ جیسے غیر ملکی برانڈز چینی منڈی پر چھائے ہوئے تھے، لیکن اب ہواوے، شیاؤمی اور وی وو جیسے چینی برانڈز اپنی تحقیق، جدید خصوصیات اور معقول قیمتوں کی بدولت نوجوانوں کی اولین پسند بن چکے ہیں۔چینی نوجوانوں کے خریداری کے رجحان میں یہ تبدیلی دراصل چین کی بڑھتی ہوئی قومی طاقت کی عکاسی ہے۔ گزشتہ برسوں میں چین کی معاشی ترقی نے اسے عالمی معیشت میں ایک اہم کردار دیا ہے۔ چین کی مضبوط صنعتی صلاحیت نے نہ صرف اسے ” عالمی انڈسٹریل جائنٹ ” بنا دیا ہے بلکہ مصنوعات کا معیار اور پیداواری صلاحیت بھی عالمی معیار تک پہنچ چکی ہے۔ یہ کامیابیاں نہ صرف چین کی عالمی حیثیت کو بلند کر رہی ہیں بلکہ چینی صارفین میں مقامی مصنوعات کے لیے اعتماد بھی پیدا کر رہی ہیں۔ جب چین کی تیز رفتار ریلوے ملک کے طول و عرض میں دوڑ رہی ہے، جب چین کا G5نیٹ ورک شہر وں اور دیہات میں پھیل رہا ہے، جب چین کی خلائی تحقیق دنیا کو حیران کر رہی ہے، تو نوجوانوں کو اپنے ملک کی ترقی پر فخر ہوتا ہے۔ یہی فخر ان کے خریداری کے رجحان میں بھی نظر آتا ہے۔

نوجوان نسل کو یقین ہے کہ چینی مصنوعات نہ صرف روزمرہ کی ضروریات کو پورا کر سکتی ہیں بلکہ اپنے منفرد ڈیزائن اور اعلیٰ معیار سے زندگی کے نئے رجحانات بھی متعارف کروا سکتی ہیں۔چینی برانڈز کا عالمی منڈی میں یوں نمایاں ہونا محض کاروباری تبدیلی نہیں ہے۔ چینی نوجوان نسل مغربی ممالک کے سامنے اپنی کمتری کے احساس سے بھی نکل رہی ہے۔ وہ اپنی خریداری کے ذریعے نئی چینی نسل کی اس ذہنیت کو ظاہر کر رہے ہیں جو دنیا کو برابری کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ جیسے جیسے “چینی ساخت” سے “چینی ایجاد” اور “چینی اختراع” کی طرف سفر تیز ہو رہا ہے، ویسے ویسے نوجوانوں میں مقامی ثقافت کے لیےفخر اور شناخت کا احساس بھی بڑھ رہا ہے اور امید ہے کہ چینی مصنوعات کی عالمی پیش قدمی اور بھی تیز ہو گی۔

جب چینی برانڈز اپنے ڈیزائن، معیار اور جدت طرازی کی بدولت دنیا کا احترام حاصل کریں گے، تو چینی قوم کو نہ صرف عالمی منڈی میں حصہ ملے گا بلکہ ایک نفسیاتی آزادی بھی ملے گی ،یعنی ایک ایسی سوچ جو بغیر کسی تکلف کے دنیا کو برابری کی نگاہ سے دیکھ سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین میں 117 نئے بین الاقوامی ہوائی کارگو روٹس کا افتتاح چین میں 117 نئے بین الاقوامی ہوائی کارگو روٹس کا افتتاح کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے نئے ریکارڈز:انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا نئے فنانس بل کے نافذ ہوتے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھایا جائے، چینی صدر چین، مصنوعی ذہانت میں تعاون کے ذریعے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں کوشاں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دنیا کو برابری کی نگاہ سے

پڑھیں:

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے: وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس، مثالی گاں پراجیکٹ اور دیگر ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلی کو مثالی گاوں پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔دور دراز علاقوں میں واٹر پمپ لگانے کی تجویز پر غور کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے حوالے سے 30 جون 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی اور بعض منصوبوں میں تاخیر پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔اجلاس میں پنجاب کے ہر شہر میں بیوٹیفکیشن منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا، لاہور ڈویژن میں 51، راولپنڈی میں 64، فیصل آباد میں 37، ملتان میں 75، سرگودھا میں 45، گوجرانوالہ میں 64، ڈیرہ غازی خان میں 51، بہاولپور میں 61، گجرات میں 53 اور ساہیوال میں 49 بیوٹیفکیشن منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر، مرمت اور بحالی کے لیے باقاعدہ سسٹم وضع کیا جائے گا جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی ٹائم لائن اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کے مقابلے میں حقائق دنیا تک پہنچائے؛ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی
  • چین، چھوٹے سے پہاڑ ی گاؤں سے پوری دنیا تک سبز مہم کا پھیلاؤ
  • پاکستان ‘مزید کلاؤڈ برسٹ دیکھنے پڑ سکتے ہيں’ چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
  • دنیا میرے والد کی جان بچائے، رضیہ سلطان
  • چین، کاربن اخراج میں کمی کے لیے دنیا کا سب سے ہمہ گیر چینی پالیسی نظام
  • قابل تجدید توانائی میں نیا عالمی ریکارڈ؛ چین بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
  • ہانیہ عامر دنیا کی ٹاپ 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل
  • ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے: وزیراعلیٰ پنجاب
  • پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے 6 عالمی تعلیمی ریکارڈ قائم کر دیے
  • نمبروں سے حقیقت تک؛ کراچی کے تعلیمی معیار کا تجزیہ