چینی میڈیا پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے والا چین کا ’بلیک آؤٹ بم‘ سامنے لے آیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چینی میڈیا نے ایک ایسا ’بلیک آؤٹ بم‘ متعارف کرایا ہے جو دشمن کے پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے جمعرات کو ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی جس میں ایک جدید گرافائٹ بم کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ یہ بم دشمن کے بجلی گھروں کو نشانہ بنا کر انہیں عارضی طور پر غیر فعال کر سکتا ہے۔
ویڈیو کو سی سی ٹی وی کے ذیلی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا گیا، جس میں دکھایا گیا کہ یہ ہتھیار زمین سے فائر ہوتا ہے اور فضا میں جا کر 90 سلینڈر نما ’سب میونیشنز‘ خارج کرتا ہے۔ یہ کیپسول زمین سے ٹکرا کر دوبارہ اچھلتے ہیں اور پھر فضا میں پھٹ کر نہایت باریک کاربن فائبرز پھیلاتے ہیں، جو ہائی وولٹیج برقی نظام میں شارٹ سرکٹ پیدا کر دیتے ہیں، یوں پاور گرڈز کو مفلوج کر دیتے ہیں۔
ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ہتھیار دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کو مفلوج بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور کم از کم 10 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں بجلی کے انفراسٹرکچر کو ناکارہ بناسکتا ہے۔
نشریاتی ادارے نے ہتھیار کی اصل پہچان اور نام کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی اور اسے صرف ایک ’پراسرار قسم کا مقامی ساختہ میزائل‘ قرار دیا گیا۔
خیال رہے کہ ماضی میں امریکی فوج عراق اور سربیا میں بجلی گھروں اور بجلی کے انفراسٹرکچر کے خلاف اس قسم کے ہتھیار استعمال کرچکی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جو بائیڈن کی بیٹی کا شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ، وجہ سامنے آگئی
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن کی بیٹی نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شوہر سے علیحدگی کے لیے 44 سالہ ایشلی بائیڈن نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایشلی بائیڈن نے شادی کے 13 سال بعد پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشلی بائیڈن نے رواں ہفتے کے آغاز میں فلاڈیلفیا کی فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے، دائر کی گئی درخواست میں انہوں نے اپنی شادی کی ناکامی کا ذکر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر کی بیٹی نے عدالتی کارروائی سے کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر ایک مرد اور خاتون کی ہاتھ پکڑے تصویر پوسٹ کی تھی جس میں ان کا اشارہ تھا کہ یہ ان کے خاوند اور گرل گرینڈ ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشلی بائیڈن نے کچھ دیر بعد ہی اس اسٹوری کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ حذف کردیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر کی بیٹی کی سوشل میڈیا اسٹوری اور طلاق کے لیے دائر درخواست کے حوالے سے ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی بیٹی ایشلی بائیڈن اور ڈاکٹر ہوورڈ کرین کی شادی 2012 میں ہوئی تھی۔
Post Views: 5