عمر سے متعلق تنقید، اداکارہ ماہرہ خان نے والدہ کو کیا جواب دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ نے انہیں اپنی عمر چھپانے کا مشورہ دیا جسے سن کر انہوں نے اسے مسترد کر دیا۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر بات کی اس دوران انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک بار وہ اپنے والدین کے ساتھ کھانے کی میز پر بیٹھی تھیں کہ میری والدہ نے کہا میں نے کچھ دیکھا جو مجھے بالکل اچھا نہیں لگا۔
ماہرہ خان کے مطابق ان کی والدہ نے کہا کہ تم بھی اپنی عمر سب کو بتا دیتی ہو جس پر انہوں نے والدہ سے کہا میں بالکل ایسا ہی کروں گی، میں نے کبھی کچھ نہیں چھپایا جب میری شادی ہوئی، بچہ ہوا، طلاق ہوئی میں نے سب کچھ بتایا تو میں عمر کیسے چھپا سکتی ہوں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں جو ہوں وہی رہوں گی اور اپنی عمر کبھی نہیں چھپاؤں گی مجھے کسی کی پرواہ نہیں مجھے اپنے ساتھ مخلص رہنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کی رائے کا احترام کرتی ہوں لیکن اپنی عمر سے مطمئن ہوں اور مجھے لوگوں کی باتوں سے فرق نہیں پڑتا۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ آپ جو ہیں وہی ہیں، عمر چھپانے والی کوئی بات نہیں ہے اور اس پر آپ کو فخر ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ ماہرہ خان کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’لو گرو‘ میں40 سال کی عمر میں فلم میں بطور ہیروئن کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ڈاکٹر عمر عادل نے کہا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ماہرہ خان خوبصورت ہیں، لیکن ہدایتکار نے پوری فلم میں ان کے بہت زیادہ کلوز اپ شاٹس لیے، جس کی وجہ سے ان کی عمر اور جھریاں نمایاں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ میک اپ کے ذریعے ماہرہ خان کی جھریاں چھپانے کی کوشش کی گئی، لیکن بڑی اسکرین پر وہ عمر رسیدہ نظر آئیں، جو اچھا تاثر نہیں دیتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لو گرو ماہرہ خان ماہرہ خان عمر ہمایوں سعید.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لو گرو ماہرہ خان ماہرہ خان عمر ہمایوں سعید
پڑھیں:
مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔