وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشوں نے موسم کو خوشگوار کردیا۔ گہرے بادل، ٹھنڈی ہوائیں اور بارش نے اسلام آباد اور اس کے نواحی علاقوں کو نکھار دیا۔ مارگلہ کی پہاڑیاں دھلی دھلی نظر آنے لگیں جبکہ شہریوں نے موسم سے خوب لطف اٹھایا۔

اسلام آباد میں صبح سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، کلر سیداں، گوجر خان، روات اور اٹک میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث موسم نہ صرف خوشگوار ہوا بلکہ کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

 

مزید پڑھیں: مون سون بارشیں: راولپنڈی کے کن علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 6 جولائی تک جاری رہے گا۔ آئندہ 2 روز کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب، جنوبی سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں سب سے زیادہ 48 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر 29، چکلالہ راولپنڈی میں 18، جبکہ تخت بائی (خیبر پختونخوا) میں 38 ملی میٹر بارش ہوئی۔

مزید پڑھیں: مون سون خطرناک، آبی گزرگاہوں سے دور رہیں: این ڈی ایم اے کا ملک گیر ہائی الرٹ

قومی آفات مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں کا غیر ضروری سفر نہ کیا جائے، خصوصاً سیاحوں کو احتیاط برتنے اور موسمی الرٹس پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بارشوں کا سلسلہ محکمہ موسمیات مون سون وفاقی دارالحکومت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بارشوں کا سلسلہ محکمہ موسمیات وفاقی دارالحکومت علاقوں میں اسلام آباد

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع کیلئے امدادی فنڈز جاری

پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بارشوں اور فلش فلڈ كے باعث متاثرہ اضلاع كے لیے امدادی فنڈز جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے میں بارشوں اور فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے لیے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔

اعلامیےمیں کہا گیا کہ بارشوں اور فلش فلڈ كے باعث متاثرہ ضلع بونیر کو 15 کروڑ، ضلع باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ کو 10، 10 کروڑ  اور سوات كو 5 كروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر تمام  متعلقہ اداروں كو امدادی سرگرمیاں تیز كرنے كی ہدایت کی گئی اور پی ڈی ایم اے کی امدادی ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ آپس میں مكمل رابطے میں ہیں اور صورت حال كی نگرانی كی جا رہی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوش گوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال سے آگاہی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کے بارش سے متاثرہ بونیر، سوات اور دیگر علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری
  • بارش کے موجودہ اسپیل میں مزید شدت متوقع ہے،3 مزید سلسلے آرہے ہیں، این ڈی ایم اے حکام کی بریفنگ
  • مون سون بارشوں نیا سپیل متوقع، اسلام آباد کی مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند
  • اسلام آباد: بادل پھٹنے اور طوفانی بارشوں کے خدشے پر مارگلہ ہلز ٹریلز 72 گھنٹوں کے لیے بند
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
  • اسلام آباد، مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کے پیش نظر مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند
  • دہلی سمیت کئی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری، 7 دنوں کیلئے الرٹ
  • محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
  • ابھی مزید بارشیں ہوں گی: این ڈی ایم اے نے تازہ ایڈوائزری جاری کردی
  • خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع کیلئے امدادی فنڈز جاری