صیہونی طیاروں کی جنوبی اورشمالی علاقوں پر بمباری، مزید 116 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
صیہونی طیاروں کی جنوبی اورشمالی علاقوں پر بمباری، مزید 116 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز
صیہونی طیاروں نے جنوبی اور شمالی علاقوں پر بمباری کردی،جس کے نتیجے میں مزید 116 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں صیہونی طیاروں نے جنوبی اور شمالی علاقوں پر بمباری کردی،جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں،اسرائیلی طیاروں نےکیفے،اسکول،اسپتال اور کیمپوں پر بمباری کی،جس میں بے گھر افراد کی بڑی تعداد نشانہ بنی۔
ایک طرف اسرائیلی حملے جاری ہیں تو دوسری طرف جنگ بندی کی کوشش ہورہی ہیں ۔۔مصری وزیر خارجہ اور قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ مصری وزارت خارجہ کے مطابق بات چیت میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو دوبارہ شروع کرنے اور فلسطین میں خونریزی روکنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے نئے ریکارڈز:انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا غزہ میں جنگ بندی کی راہ ہموار، اسرائیل جنگ بندی کیلئے مان گیا،ٹرمپ کا دعویٰ نیتن یاہو 7جولائی کو ٹرمپ سے ملنے امریکا جائیں گے، غزہ جنگ بندی کے امکانات قوی چینی مندوب کا غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی پر زور چین نے فلپائن کے سابق سینیٹر ٹولنٹینو پر پابندیاں عائد کر دیں ٹرمپ کا ایلون مسک پر طنز: ’’سبسڈی ختم کریں تو واپس جنوبی افریقہ چلا جائے گا‘‘ پنجاب اسمبلی کے 26 ارکین کی رکنیت ختم کرنے کےلیے قانونی کارروائی شروعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: علاقوں پر بمباری صیہونی طیاروں
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کی غزہ پر شدید بمباری، 95 فلسطینی شہید ہوگئے
غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید 95 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی افواج نے پیر کے روز کئی علاقوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 95 فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہداء میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو امداد کے حصول کے لیے کھڑے تھے جبکہ ایک ہجوم سے بھرے اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پیر کو ہونے والے حملوں میں صرف غزہ سٹی اور شمالی علاقوں میں 62 فلسطینی شہید ہوئے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی بحریہ نے غزہ سٹی کے ساحل پر واقع ایک کیفے کو بھی نشانہ بنایا،اس حملے میں 30 سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
شہداء میں خواتین، بچے اور صحافی بھی شامل ہیں، جو اس کیفے میں جمع تھے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ حملے غزہ میں جاری انسانی بحران کو مزید سنگین بنا رہے ہیں، جہاں لاکھوں افراد پہلے ہی بنیادی سہولیات سے محروم اور شدید خطرات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج نے غزہ پر بے رحمانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 56 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا