صیہونی طیاروں کی جنوبی اورشمالی علاقوں پر بمباری، مزید 116 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
غزہ(نیوز ڈیسک)صیہونی طیاروں نے جنوبی اور شمالی علاقوں پر بمباری کردی،جس کے نتیجے میں مزید 116 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں صیہونی طیاروں نے جنوبی اور شمالی علاقوں پر بمباری کردی،جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں،اسرائیلی طیاروں نےکیفے،اسکول،اسپتال اور کیمپوں پر بمباری کی،جس میں بے گھر افراد کی بڑی تعداد نشانہ بنی۔
ایک طرف اسرائیلی حملے جاری ہیں تو دوسری طرف جنگ بندی کی کوشش ہورہی ہیں ۔۔مصری وزیر خارجہ اور قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ مصری وزارت خارجہ کے مطابق بات چیت میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو دوبارہ شروع کرنے اور فلسطین میں خونریزی روکنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
700 روپے قسط پر گاڑی حاصل کریں، شوروم مالک نے پُرکشش آفر لگا دی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کی بمباری سے 24 گھنٹوں میں 116 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 116 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ حملے اسپتالوں، اسکولوں اور خوراک تقسیم کرنے والے مراکز کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔
اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ فوج کو باقاعدہ احکامات دیے گئے ہیں کہ خوراک کے انتظار میں کھڑے لوگوں پر بھی گولیاں چلائی جائیں۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ کے شہر خان یونس میں ایک اسرائیلی فوجی گاڑی اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔
مزید برآں، اسرائیلی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یمن سے اسرائیل کی جانب میزائل داغے گئے ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہری علاقوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا باعث بن رہا ہے۔