کراچی، مختلف تکنیکی وجوہات کے باعث گراؤنڈ 3 غیر ملکی طیاروں میں سے ایک مرمت کے بعد روانہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
کراچی:
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حالیہ دنوں میں تین غیر ملکی ایئرلائنز کے طیارے مختلف تکنیکی مسائل اور حادثات کے باعث عارضی طور پر گراؤنڈ کردیئے گئے تھے۔
ترک ایئرلائن (Turkish Airlines) کا طیارہ مرمت مکمل ہونے کے بعد اپنی منزل ترکی کے لیے روانہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ترک ایئرلائن کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران پرندہ انجن سے ٹکرا جانے کے باعث متاثر ہوا تھا۔
واقعے کے بعد طیارے کو کئی روز کے لیے گراؤنڈ کردیا گیا تھا۔ طیارے کی مرمت کے لیے ترک ایئرلائن نے پاکستان کی مقامی ایوی ایشن کمپنی کی خدمات حاصل کیں، جس نے کامیابی سے مرمتی کام مکمل کیا، جس کے بعد طیارہ بحفاظت روانہ ہوگیا۔
ادھر سعودی ایئرلائن کے طیارے پر بھی انجینئرنگ ٹیم کی جانب سے مرمتی کام جاری ہے۔ مذکورہ طیارے کو انجن میں آگ لگنے کی وارننگ موصول ہونے کے بعد حفاظتی اقدام کے طور پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مکمل معائنہ اور مرمت کے بعد طیارے کو دوبارہ پرواز کی اجازت دی جائے گی۔
مزید برآں ایک بین الاقوامی کورئیر کمپنی کے کارگو طیارے کو بھی کراچی ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دو روز قبل رات کے وقت طیارے کو سامان لوڈ کرتے ہوئے ایک لوڈر گاڑی سے ٹکر لگ گئی تھی، جس سے طیارے کو نقصان پہنچا۔ فی الحال اس کی مکمل تکنیکی جانچ اور مرمت کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایئرپورٹ پر طیارے کو کے بعد
پڑھیں:
میئرکاسعید غنی کوخط‘سڑکوں کی بحالی و مرمت میں تاخیر پر تشویش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیر بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ سعید غنی، حکومت سندھ کو ایک اہم عوامی مسئلے کی جانب توجہ دلاتے ہوئے خط لکھا ہے جس میں ترقیاتی کاموں کے دوران کی جانے والی روڈ کٹنگ کے بعد کا اظہار کیا سڑکوں کی بحالی و مرمت میں تاخیر پر تشویش گیا ہے،اپنے خط میں میئر کراچی نے نشاندہی کی کہ اگرچہ لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ، کے ایم سی اور سابق ڈی ایم سیز کی جانب سے سندھ حکومت کے تعاون سے روڈ انفراسٹرکچر کے مختلف منصوبے مکمل کیے گئے ہیں مگر شہر کے بیشتر علاقوں میں سڑکوں کی حالت اب بھی خراب ہے، اس کی بنیادی وجہ یوٹیلیٹی سروس فراہم کنندگان کی جانب سے روڈ کٹنگ کے بعد سڑکوں کی مرمت نہ ہونا ہے حالانکہ متعلقہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کی جانب سے روڈ کٹنگ چارجز وصول کیے گئے تھے،میئر کراچی نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ گیس اور دیگر سہولیات کی فراہمی اہم ہے لیکن کھودی گئی سڑکوں کی مرمت بھی عوامی تحفظ اور سہولت کے لیے اتنی ہی ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کو بحالی کے لیے ملنے والے فنڈز کے باوجود اکثر سڑکوں کی مرمت نہیں کی گئی۔