یہ آپریشن خفیہ معلومات اور انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا جس کا مقصد علاقے کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنا اور امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پاک فوج اور پولیس نے خوارج کے خلاف مشترکہ آپریشن میں علاقے ہوید کا محاصرہ  کرکے کئی افراد کو حراست میں لے لیا اور دو مقامی سہولت کاروں کے گھر مسمار کردیے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے ہوید میں خوارج کے خلاف پاک فوج اور پولیس نے مشترکہ سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا۔ یہ آپریشن خفیہ معلومات اور انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا جس کا مقصد علاقے کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنا اور امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔

پاک فوج اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا اور کئی مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لیا، آپریشن کے دوران خوارج کے دو مقامی سہولت کاروں کے گھر بھی مسمار کیے گئے۔ اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو علاقے میں عوامی تحفظ کے لئے اہم قرار دیا اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ پاک فوج اور پولیس علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاک فوج اور پولیس پولیس نے

پڑھیں:

مردان: 3 افراد کو قتل کرنیوالے ملزمان انکے 2 بچے چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار

— فائل فوٹو

مردان میں اغوا کیے گئے دو بچوں کو ملزمان چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ روز شیخ ملتون میں خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کیا تھا۔

پشاور: پسند کی شادی کیلئے گھر سے نکلنے والی لڑکی اور لڑکا قتل

فرار ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔

ملزمان مقتولین کے دو بچے اور گاڑی بھی ساتھ لے گئے تھے۔

پولیس کی جانب سے اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ میں غیر ملکیوں کی خفیہ کاروباری سرگرمیوں اور شیل کمپنیوں کے خلاف بڑا آپریشن 
  • مردان: 3 افراد کو قتل کرنیوالے ملزمان انکے 2 بچے چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار
  • اٹلی ، دو پاکستانی شہریوں کو چار تارکین وطن کارکنوں کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا
  • گلشن اقبال میں تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا، شہری معجزانہ طور پر محفوظ، مشتعل افراد کا کلینر پر تشدد
  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی