بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
بنوں میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں ایک اہلکار شہید ،3 زخمی ہو گئے۔ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کے مطابق بکا خیل کے علاقے تختی خیل میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ڈی پی او سلیم عباس کلاچی نے بتایا کہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی اوکے مطابق واقعہ کے بعد فرینٹر کور اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایف سی
پڑھیں:
کندھ کوٹ؛ کچےمیں پولیس کا آپریشن جاری، 2 ڈاکو ہلاک 5 زخمی
ویب ڈیسک : کندھ کوٹ کے کچے میں گزشتہ روز سے جاری پولیس آپریشن میں اب تک دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں، جبکہ پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز انڈس ہائی وے قمبرانی پولیس چوکی پر ڈاکوں کےحملے میں ایک پولیس اہلکار اغوا ہونے کے بعدپولیس نے ایس ایس پی کشمورمحمد مرادکی نگرانی میں ڈاکووں کےخلاف جدید اسلحہ کےساتھ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں انعام یافتہ دو ڈاکوشفیق ڈاہانی اورصحبت جاگیرانی مارے گئے۔ اس آپریشن میں 5 ڈاکو زخمی ہوگئے۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
پولیس نےمارے جانےوالے ایک ڈاکو شفیق ڈاہانی کی لاش تحویل میں لےکرکندھ کوٹ اسپتال منتقل کردی۔
ایس ایس پی کشمور کا کہنا ہے کہ ڈاکو اور پولیس میں جدید اسلحہ سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جلد مغوی پولیس اہلکار کو بھی بازیاب کرالیا جائے گا۔