جنوبی وزیرستان؛ پولیس پر حملے میں 3 راہگیر جاں بحق، 3 اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
ڈی آئی خان:
جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں 3 راہگیر جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں شکئی اسٹینڈ کے قریب پولیس وین کے پاس زور دار دھماکا ہوا، جس کے فوری بعد نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے میں 3 راہ گیروں کے جاں بحق ہونے کی پولیس نے تصدیق کردی ہے جب کہ تین پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہیں، جنہیں فوری طور پر وانا ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) طاہر شاہ کے مطابق دھماکا اور فائرنگ کے بعد علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی، ایف سی ساؤتھ کے ہنگامی اقدامات
جنوبی وزیرستان کا علاقہ سرواکئی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ نے قابل قدر کردار ادا کیا۔
ایف سی ساؤتھ اور سول انتظامیہ نے مشترکہ اقدامات سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل شروع کیا۔ ٹوٹے راستے اور بہہ جانے والے پل ازسرنو تعمیر کر کے آمد و رفت بحال کی گئی۔
مقامی کمانڈر نے عمائدین اور مشران کے ساتھ جرگہ منعقد کر کے مسائل سنے۔
سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز بھی تقسیم کیے گئے۔ پیکجز میں بستر، کپڑے، اشیائے خورونوش، پھل اور دیگر ضروری سامان شامل تھے۔
عوام نے ایف سی ساؤتھ کی بروقت امداد اور خدمات پر اطمینان اور شکریہ ادا کیا۔