بنوں میں آپریشن، کئی مشتبہ افراد زیر حراست، دہشت گردوں کے دو سہولت کاروں کے گھر مسمار
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
بنوں میں پاک فوج اور پولیس نے خوارج کے خلاف مشترکہ آپریشن میں علاقے ہوید کا محاصرہ کرکے کئی افراد کو حراست میں لے لیا اور دو مقامی سہولت کاروں کے گھر مسمار کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے ہوید میں خوارج کے خلاف پاک فوج اور پولیس نے مشترکہ سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا۔
یہ آپریشن خفیہ معلومات اور انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا جس کا مقصد علاقے کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنا اور امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔
پاک فوج اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا اور کئی مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لیا، آپریشن کے دوران خوارج کے دو مقامی سہولت کاروں کے گھر بھی مسمار کیے گئے۔
اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو علاقے میں عوامی تحفظ کے لئے اہم قرار دیا اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ پاک فوج اور پولیس علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک فوج اور پولیس پولیس نے
پڑھیں:
کچے میں آپریشن، 6 مغوی بازیاب، پناہ گاہیں نذر آتش، 3 ڈاکو کندھ کوٹ میں ہلاک
لاہور، کندھ کوٹ (نامہ نگار) راجن پور پولیس نے کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف کامیاب کارروائی میں 6 مغوی بازیاب کرا لئے جبکہ کندھ کوٹ کے کچے میں پولیس کا ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن میں دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق روجھان کے علاقے کچہ جمال میں اغوا کار مغویوں کو لے کر کچے میں فرار ہو رہے تھے۔ عمرانی گینگ نے روجھان سے 6 شہریوں کو اغوا کیا تھا، جس پر اجن پور پولیس نے کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی شدید فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو فرار ہو گئے، تاہم ڈاکوئوں کے 7 سہولت کار گرفتار کر لئے گئے، بعد ازاں پولیس نے ڈاکوئوں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔ انڈس ہائی وے قمبرانی پولیس چوکی پر ڈاکوئوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار کے اغوا پر ڈاکوئو ں کیخلاف آپریشن میں انعام یافتہ تین ڈاکوشفیق ڈاہانی، صحبت جاگیرانی اور شاہد بھیو مارے گئے جبکہ چھ ڈاکو زخمی ہوگئے۔پولیس نے مارے جانیوالے ایک ڈاکو شفیق ڈاہانی کی لاش تحویل میں لیکرکندھ کوٹ ہسپتال منتقل کردی۔