بنوں میں دہشتگردوں کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
سٹی42: سیکیورٹی فورسز نے ہوید کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کر دیا ہے، جس کے تحت علاقے میں تا حکمِ ثانی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔عوام کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ صبح 5 بجے کے بعد گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں تعینات ہے جبکہ ہوید سے ملحقہ تمام داخلی و خارجی راستے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں تاکہ دہشتگردوں کی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔
میجر طفیل محمد شہید کے 67 ویں یومِ شہادت پر مسلح افواج کا شاندار خراجِ عقیدت
حکام کے مطابق اطلاعات ہیں کہ شرپسند عناصر شہریوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ کسی مشتبہ فرد کو اپنے قریب نہ آنے دیں۔اگر کسی گھر یا مقام پر دہشتگرد داخل ہو جائیں تو فوری طور پر کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی مدد، پناہ یا تعاون دہشتگردوں کو فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ایڈمنسٹریشن نے وارننگ دی ہے کہ جس گھر یا مقام سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی، اسے فوری طور پر مسمار کر دیا جائے گا اور ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔
میجر طفیل محمد شہید کا 67 واں یوم شہادت، پاک فوج کے سربراہان کا خراج عقیدت پیش
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ؛ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی بھرتی کے امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری
سٹی 42 : گریڈ 20 میں براہ راست ایڈیشنل سیشن جج کی بھرتی ہونے کے خواہشمند وکلاء کے لئے خوشخبری آگئی۔
لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی بھرتی کے امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی، جس کے مطابق تحریری امتحانات 20 اکتوبر سے 28 اکتوبر 2025 تک جاری رہیں گے۔ پہلا پرچہ کریمنل لاء ون کا پرچہ ، 20 اکتوبر کو صبح 9 سے 12 بجے تک ہوگا۔ کریمنل لاء ٹو کا پرچہ 21 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک لیا جائے گا۔ اسکے علاوہ سول لا-ون کا پرچہ 22 اکتوبر جبکہ سول لا-II کا پرچہ 23 اکتوبر کو ہوگا۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی
ڈیٹ شیٹ کے مطابق انگریزی کا پرچہ 24 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ہوگا، اردو کا پرچہ 27 اکتوبر پیر کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ جنرل نالج کا پرچہ 28 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 10:30 بجے تک ہوگا۔
تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو انٹرویوز کے لئے بلایا جائے گا۔