اسلام آباد:

بلاول بھٹو سے امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیالپاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر سمیت دیگر عہدیداروں نے ملاقات کی جہاں علاقائی سلامتی، تجارتی اور سفارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر رکی گل نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی جہاں سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، سینیٹر شیری رحمان اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر اور دیگر بھی موجود تھے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل میں جنوبی و وسطی ایشیا کے امور کے سینئر ڈائریکٹر رکی گل کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی سلامتی، تجارتی اور سفارتی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاک-بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار ناقابل فراموش تھا، صدر ٹرمپ کی امن کے لیے کی گئی کوششیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم کی جانی چاہئیں اور وہ نوبل امن انعام کے حق دار ہیں.

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے حالیہ تجارتی معاہدے خطے میں ترقی و خوش حالی کا نیا باب کھول سکتے ہیں۔

امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل میں جنوبی و وسطی ایشیا کے امور کے سینئر ڈائریکٹر رکی گل نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امریکا کی جانب سے ہر سطح پر پاکستان سے تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری پی پی پی

پڑھیں:

صدر آصف زرداری سے یورپی یونین وفد کی سربراہ رینا کیونکا کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر آصف زرداری سے یورپی یونین وفد کی سربراہ رینا کیونکا نے الوداعی ملاقات کی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات خطے کے امن وا ستحکام کیلئے اہم ہیں،یورپی یونین پاکستان کی سرمایہ کاری و تجارتی شراکت دار ہے،صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان سٹرٹیجک انگیجمنٹ پلان پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے،تجارت، ماحولیات اور علاقائی امن جیسے اہداف شراکت داری کو مضبوط بنائیں گے۔

یوم استحصال کشمیر: قومی اسمبلی میں بھارتی اقدامات کیخلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور

صدر مملکت نے سبکدوش یورپی یونین وفد کی سربراہ کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر نوبیل امن انعام کے حقدار ہیں، بلاول بھٹو
  • امریکا سے حالیہ تجارتی معاہدے خطے میں ترقی و خوشحالی کا نیا باب کھول سکتے ہیں، بلاول بھٹو
  • ’’بھارتی پارلیمنٹ میں ہمارے لوگ بیٹھے ہیں‘‘؛ بلاول بھٹو کے بیان کی حقیقت
  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے صدر اسماعیلی کونسل ، سی ای او سرینا ہوٹلز ، سی ای او آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی مدد کی یقین دہانی
  • صدرِ آصف علی زرداری سے عمان کے سفیر کی ملاقات
  • صدر مملکت آصف زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی کی ملاقات
  • صدر آصف علی زرداری سے عمانی سفیر کی ملاقات، تجارت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • صدر آصف زرداری سے یورپی یونین وفد کی سربراہ رینا کیونکا کی الوداعی ملاقات
  • زرداری کی شہبازشریف سے ملاقات  کزن شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت