رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود مودی سرکار کی فرانس سے مزید معاہدے کی کوششیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
آپریشن سندور میں رافیل طیاروں کی کارکردگی پر اٹھنے والے سوالات اور بدترین نتائج کے باوجود مودی حکومت ایک بار پھر فرانس سے مزید رافیل لڑاکا طیاروں کے حصول کے لیے سرگرم ہے۔
آپریشن سندور کے بعد خریداری کی دوڑبھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، آپریشن سندور کے بعد اسکواڈرن کی کمی پوری کرنے کے لیے بھارت نے مزید رافیل طیارے خریدنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے اس حکومتی اقدام کی بھرپور حمایت کی ہے اور فرانس کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔
MRFA منصوبہ اور مقامی تیاری کی کوششرپورٹ کے مطابق، بھارتی دفاعی منصوبہ MRFA (ملٹی رول فائٹر ایئرکرافٹ) کے تحت رافیل طیارے غیر ملکی تعاون سے بھارت میں تیار کرنے کی کوشش جاری ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ اگلے 2 ماہ میں دفاعی حصولیاتی کونسل سے اس منصوبے کی ابتدائی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، خاص طور پر اس صورت حال میں جب اسکواڈرن کی تعداد کم ہو کر 29 رہ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کے ہاتھوں رافیل گرنے کا بھارتی اعتراف، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
جے-10C کی برتری اور رافیل کی سبکیتجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور میں پاکستانی فضائیہ کے جے-10C طیاروں نے بھارتی رافیل اور SU-30 MKI کے مقابلے میں واضح برتری ثابت کی، جس سے یہ بات آشکار ہو گئی کہ جدید طیارے ہونے کے باوجود پیشہ ورانہ صلاحیت کی کمی بھارتی فضائیہ کی کمزوری بنی ہوئی ہے۔
مہنگی خود فریبی یا حقیقی ضرورت؟ماہرین کے مطابق، مزید رافیل طیاروں کی خریداری دراصل ایک مہنگی خودفریبی ہے، کیونکہ فضائی لڑائیاں صرف جدید ہتھیاروں سے نہیں بلکہ پائلٹس کی مہارت، تربیت اور پیشہ ورانہ تیاری سے جیتی جاتی ہیں۔
کرپشن، سیاست اور ہزیمتآپریشن سندور نے بھارتی فضائیہ میں کرپشن، سیاسی اثر و رسوخ، اور پیشہ ورانہ کمزوری کو نمایاں کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے پاک فضائیہ نے جدید بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ایجنسی کی خصوصی رپورٹ شائع
ناقدین کے مطابق، مودی حکومت اور بھارتی افواج کی قیادت آر ایس ایس بیانیے، ہندوتوا نعرے بازی اور رشوت کے کلچر میں الجھی ہوئی ہے، اور یہ جنگی جنون بھارت کو بار بار شرمناک ناکامی کی طرف لے جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت رافیل طیارے فرانس.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔