آپریشن سندور : مودی سرکار کا جانی نقصان سے انکار، بھارتی فضائیہ کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
بھارت کی مودی حکومت کی جانب سے آپریشن سندور میں بھارتی فوجی جانی نقصان سے مسلسل انکار کے باوجود، بھارتی فضائیہ نے اپنے سرکاری بیانات اور تصاویر کے ذریعے اس نقصان کی تصدیق کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھارتی فضائیہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری تصاویر میں فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کو پونے کے آرٹیفیشل لمب سینٹر میں آپریشن سندور میں زخمی ہونے والے اہلکاروں سے ملاقات کرتے دکھایا گیا۔ ان زخمیوں میں کارپورل ورن کمار بھی شامل ہیں۔
Chief of the Air Staff visited the Artificial Limb Centre, Pune, wherein he met Cpl Varun Kumar who suffered injuries during Op Sindoor.
— Indian Air Force (@IAF_MCC) August 13, 2025
بھارتی فضائیہ نے یہ بھی تصدیق کی کہ فضائیہ کے سربراہ نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے سارجنٹ سورندر کمار کے آبائی گاؤں کا بھی دورہ کیا اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔
Air Chief Marshal AP Singh along with Mrs Sarita Singh paid a visit to village Mehradasi in Jhunjhunu district, Rajasthan, hometown of late Sgt Surendra Kumar, who laid down his life in the line of duty during Op Sindoor. At his home, they met his mother Mrs Nanu Devi, wife Mrs… pic.twitter.com/i5tNtPeTaP
— Indian Air Force (@IAF_MCC) August 13, 2025
یہ شواہد اس وقت سامنے آئے ہیں جب چند روز قبل بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں بریفنگ کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ آپریشن سندور میں کوئی فوجی نقصان نہیں ہوا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، مودی حکومت کی جانب سے جانی نقصان سے انکار اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ناکام حکمت عملی اور فوجی ہزیمت کو چھپانے کے لیے اپنے ہی فوجیوں کی قربانیوں کو بھی سیاسی بیانیے کی بھینٹ چڑھانے سے دریغ نہیں کر رہی۔
یہ بھی پڑھیے آپریشن سندور: بھارت نے ہلاک فوجیوں کو اعزازات دے کر اپنی شکست کا اعتراف کرلیا
بین الاقوامی سطح پر منظر عام پر آنے والے ان شواہد نے بھارتی حکومت کے بیانات کی صداقت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور یہ تاثر مزید مضبوط کیا ہے کہ آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کے لیے حقائق توڑے مروڑے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن سندور آپریشن سندور میں بھارت کا جانی نقصان ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نریندر مودیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا پریشن سندور میں بھارت کا جانی نقصان بھارتی فضائیہ
پڑھیں:
کینیڈا کی خالصتان کی حمایت سے مودی کے سفاکانہ اقدامات کو شدید دھچکا
عالمی سطح پر کینیڈا کی جانب سے خالصتان کی حمایت کیے جانے سے قابض مودی کے سفاکانہ اقدامات کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا حکومت سے خالصتان ریفرنڈم کو ملنے والے قانونی تحفظ نے مودی کی غاصبانہ پالیسیوں کی حقیقت آشکار کر دی ہے۔
سکھ فار جسٹس تحریک کے رہنما گُرپتونت سنگھ نے خالصتان ریفرنڈم کیلئے کینیڈا کی با ضابطہ اجازت کا اعلان کر دیا ہے۔
سکھ فار جسٹس تحریک کے رہنما گُرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے 23 نومبر کو خالصتان ریفرنڈم منعقد کیا جائے گا۔
گُرپتونت سنگھ نے بتایا کہ کینیڈا کی حکومت کی اجازت ملنے سے 23 نومبر کو بلنگز اسٹیٹ، اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم کاانعقادکیا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اجازت کینیڈا کی آزادی اظہار، سیاسی شرکت، اور جمہوری عمل کے عزم کی تصدیق ہے۔ ریفرنڈم پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کیلئےگولی کے مقابلے میں ووٹ کے ذریعے پرامن جدوجہدہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام سکھ برادری پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ سکھ فار جسٹس نے خالصتان تحریک کوبھارت سے لاحق خطرات کی تفصیلی معلومات بھی کینیڈا حکومت کے سپرد کر دیں۔