غیر مناسب سیاست کا سب سے بڑا نقصان قوم کو ہوا، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
لیک سٹی گولف کلب میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں معاشی حالات بہتر ہورہے تھے، ہم دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بننے جارہے تھے، 2017ء میں ڈرامہ رچایا گیا اور معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، جو کچھ ان 4 سالوں میں ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ غیر مناسب سیاست کیوجہ سے سب سے بڑا نقصان قوم کو ہوا، سیاسی تبدیلی سے اکانومی کی پالیسیوں میں تبدیلی نہیں آنی چاہیے۔ بزنس کمیونٹی کی جانب سے لیک سٹی گولف کلب میں یوم پاکستان، معرکہ حق اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ملنے والے اعزازت کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب میں شرکت پر خوشی ہوئی، بزنس کمیونٹی کو دل کی گہرائیوں سے صدر، وزیراعظم، نواز شریف کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ 1992ء میں لاہور چیمبر کا صدر رہ چکا ہوں، بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتا ہوں، میں نے بڑی کوشش کی چارٹر آف اکانومی ہوجائے، پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بےشمار وسائل سے نوازا ہے، کچھ لوگوں نے اپنی نااہلی کیوجہ سے معیشت کو ڈی ریل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں معاشی حالات بہتر ہورہے تھے، ہم دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بننے جارہے تھے، 2017ء میں ڈرامہ رچایا گیا اور معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، جو کچھ ان 4 سالوں میں ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ ہم نے معیشت کو بہتر کرنے کے لیے کوئی دم درود نہیں، کام کیا، نواز شریف حکومت میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا تھا، پی ٹی آئی حکومت میں طالبان کو بسایا گیا، جیسے پہلے دہشت گردی کا قلع قمعہ کیا اب بھی کرکے دکھائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار حکومت میں معیشت کو کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف ملکی معیشت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">