اتحادی حکومت میں ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے: رانا احسان افضل
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت میں ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، مسلم لیگ ن اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ گفتگو کریں اور ایشوز حل کریں۔
رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جو ایشو اٹھا رہی ہے، ان کے ساتھ بیٹھیں گے، ایشوز حل ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں مسائل کا حل مل بیٹھ کر بات کرنے میں ہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے، شہباز شریف
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برادر ممالک کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان تمام برادر ممالک کے ساتھ مل کر امن کے لیے کام کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حماس کے بیان سے جنگ بندی کی نئی راہ ہموار ہوئی، پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برادر ممالک کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان تمام برادر ممالک کے ساتھ مل کر امن کے لیے کام کرے گا۔ واضح رہے کہ حماس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیس نکاتی غزہ امن منصوبہ بڑی حد تک قبول کر لیا ہے۔حماس نے یرغمال اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے حماس کا کہنا ہے کہ وہ ہتھیار مسقبل کے فلسطینی حکمرانوں کے حوالے کرے گی جبکہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کا مجوزہ کردار بھی مسترد کر دیا ہے۔