لاہور؛ موٹر سائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد، ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
لاہور:
چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم شخص کی جانب سے موٹر سائیکل سوار لڑکی پر تشدد کا شرمناک واقعہ پیش آٰیا ہے۔
ملزم کی لڑکی پر تشدد کی فوٹیج بھی سامنے آگئی جبکہ ملزم تشدد کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
لڑکی کی والدہ فرزانہ نے درج مقدمے میں بتایا کہ گھر سے سودا سلف لینے کے لیے میری بیٹی موٹر سائیکل پر گئی تو نامعلوم شخص نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
والدہ کے مطابق ملزم نے بیٹی آمنہ کو تشدد کے ساتھ ساتھ اغواء کرنے کی بھی کوشش کی۔ ملزم مکے اور تھپڑ مارنے کے ساتھ ساتھ بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹتا رہا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کو ملزم کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کر دیے۔
ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او چوہنگ محمد رضا پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی، جلد فرار ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان مختلف مذاہب اور مسالک کے ماننے والوں کا ملک ہے، حافظ طاہر اشرفی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے افراد بستے ہیں، ہمارا پیغام امن، محبت، رواداری اور بھائی چارہ ہے، مذہبی ہم آہنگی کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف مذاہب اور مسالک کے ماننے والوں کا ملک ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے افراد بستے ہیں، ہمارا پیغام امن، محبت، رواداری اور بھائی چارہ ہے، مذہبی ہم آہنگی کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشپ آزاد پاسٹر بھی ہمارے ساتھ موجود ہیں بشپ صاحب امریکہ سے تشریف لائے ہیں، آج ہم امن اور رواداری کی بات کر رہے ہیں، ہمارے انبیاء کرامؑ کا پیغام بھی امن کا پیغام تھا۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ فلسطین میں مسلمان اور مسیح نشانہ بن رہے ہیں، مسیح برادری کا پاکستان میں بہت اہم کردار رہا ہے۔ بشپ آزاد مارشل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ آج میں یہاں آیا ہوں، پاکستانی میں مسیحی قوم پاکستان بننے سے پہلے سے یہاں موجود ہے، ہمارے مسیحی نوجوان پاک فوج میں بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو دہشت گردی کرتے ہیں وہ مسلمان نہیں ہوسکتے، جو دنیا میں بمباری کرتے ہیں وہ مسیح نہیں ہوسکتے، امن کا پیغام ہم مل کر پھیلا سکتے ہیں۔
اس موقع پر کو آرڈی نیٹر آف پیغام امن کمیٹی کے ممبر آرتھ بشپ فولی بیچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امن کی بات کرنی چاہئے، ہم کو سب کے ساتھ پیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے دشمنوں کے ساتھ پیار کرنا چاہئے، انسانیت کے لئے ہمارا نمونہ آپ کو پسند آئے گا، مجھے خوشی ہے کہ میں آج ساتھ شامل ہوں۔