ایران کیساتھ سکیورٹی مفاہمت کا تعلق سرحدوں کیساتھ ہے، بغداد
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
عراقی مشیر قومی سلامتی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کیساتھ طے پانیوالی سکیورٹی مفاہمت کی یادداشت غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت سے قبل تیار کی گئی تھی اسلام ٹائمز۔ عراقی مشیر قومی سلامتی قاسم محمد جلال الاعرجی الحسینی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ دستخط ہونے والی سکیورٹی کی مفاہمت کا تعلق سرحدی سلامتی و سکیورٹی تعاون کے ساتھ ہے۔ عراقی میڈیا کے مطابق الاعرجی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عراق و ایران کے درمیان کوئی سکیورٹی معاہدہ نہیں بلکہ سکیورٹی تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفاہمت کی یہ یادداشت ایران کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت سے قبل تیار کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وفاق آزاد کشمیر کی نئی حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کرے گا: امیر مقام
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاق آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔
وفاقی وزیر امورِ کشمیر نے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور تحریکِ آزادی کشمیر کو مؤثر انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کریں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی، آزاد کشمیر کے عوام کو نوجوان وزیراعظم فیصل راٹھور سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔