پاکستانی قوم کو ان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر رضا امیری مقدم
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2025ء) پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی جانب سے یوم آزادی کے تہنیتی پیغام میں سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ 14 اگست کے مبارک دن، جب عظیم پاکستانی قوم آزادی کی 78ویں سالگرہ نہایت جوش و خروش سے منا رہی ہے، میں اپنی جانب سے اور اسلامی جمہوریۂ ایران کی حکومت و عوام کی طرف سے اسلامی جمہوریۂ پاکستان کی قابل احترام حکومت اور معزز، برادر، دوست اور ہمسایہ قوم کو دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ دن اس عظیم قوم کی اعلیٰ اقدار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، اور ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان کی ناقابلِ تسخیر استقامت، اتحاد اور شاندار کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں۔
(جاری ہے)
ہم ایران اور پاکستان کے مابین موجود دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے مضبوط رشتوں کو بے حد عزیز رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے پختہ عزم اور دونوں جانب کے تمام شعبوں کی مخلصانہ کاوشوں کے نتیجے میں ہمارے تعلقات ایک نئے اور امید افزا دور میں داخل ہو چکے ہیں—ایسا دور جو امن کی جستجو کے درمیان تعلقات کو ایک تاریخی موڑ پر لے آیا ہے۔
ہم پاکستان کی خوشحالی، سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے ہمیشہ دعا گو ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہماری دونوں برادر اقوام کے مابین پائیدار دوستی مزید گہری اور مضبوط ہو۔
پاکستان میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے سفیر کی حیثیت سے، میں اپنے عوام کی باہمی خوش حالی اور فلاح کے لیے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔
ایک بار پھر، 14 اگست کے اس پرمسرت موقع پر، مجھے آپ سب کو پاکستان کے یومِ آزادی کی 78ویں سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کرنے میں بے حد مسرت ہو رہی ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلامی جمہوریہ
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :