چہلم امام حسینؓ؛ فول پروف سکیورٹی کیلئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
سٹی 42 : چہلم امام حسینؓ کے موقع پر ملک بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کر دیا گیا۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے احکام جاری کر دیے گئے ہیں۔ پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کی گئی ہے۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی چہلم میں سکیورٹی ڈیوٹیز کے لیے ہوگی، فوج اورسول آرمڈ فورسز چہلم کے موقع پر صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کےساتھ سکیورٹی کےفرائض سر انجام دیں گی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کو چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں نے سیکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نےبھی چہلم کی سکیورٹی کے لیے درخواست کی تھی۔
پنجاب پولیس میں بھرتیاں, ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے لیے
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کا دریشک میں کامیاب آپریشن؛ 17 خوارج جہنم واصل
ویب ڈیسک : بلوچستان کے علاقے دریشک میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 17 خوارج جہنم واصل کردیے۔
ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ملا نذیر گروپ کی علاقے میں موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا جس میں پاک آرمی، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا۔ کئی دنوں کی خفیہ اطلاعات کے بعد دریشک میں خوارج کے جمع ہونے کی اطلاعات ملی تھیں جس کے بعد انتہائی دشوار گزار علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار
ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کا دریشک میں آپریشن پچھلے دو روز تک جاری رہا، جس میں اب تک 17 خوارجی ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
بعدازاں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن سے واپسی پر علاقہ مکینوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کا خیرمقدم کیا گیا، مقامی افراد نے آپریشن کے بعد واپس آنے والے اہلکاروں کے ساتھ جشن بھی منایا۔