ویب ڈیسک: ایف آئی اے میں اندرونی احتسابی نظام پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایئر پورٹس سمیت ملک بھر کی تمام امیگریشن چیک پوسٹس پر تعیناتی کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دے دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق آئی بی سے کلیئرنس کے حامل اہلکار ہی امیگریشن میں تعینات ہوسکیں گے، ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز سے زونل اے ڈی جیز اور زونل ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
فیصلےکے مطابق تعیناتی کے خواہش مند افسران اور اہلکاروں کی سیکیورٹی کلیئرنس آئی بی سے کرائی جائے گی، درخواست گزاروں کی سیکیورٹی کلیئرنس کیلئے کوائف ایس 190 فارم پر بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟

مزید کہا گیا ہے کہ پُرشدہ فارم مزید کارروائی کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر پرسنل انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کو روانہ کئے جائیں،ان  احکامات کا مقصد ادارے میں بدعنوانی کیخلاف زیروٹالرنس پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سیکیورٹی کلیئرنس

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وزیراعظم کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے، منظوری وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر بھیجی گئی سمری پر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شفقت علی خان متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے، شفقت علی خان اس وقت وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہ اس سے پہلے پاکستان کے پولینڈ اور روس میں سفیر رہ چکے ہیں۔

عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کو روس میں نیا سفیر تعینات کر دیا گیا ہے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ ایئرپورٹ سے بدنام زمانہ ملزم کی دبئی فرار کی کوشش ناکام
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے حملے، سیکیورٹی اہلکاروں اور خواتین سمیت 10 افراد زخمی
  • ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
  • ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، 4 روز میں ہلاکتیں 50 ہوگئیں
  • ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4روز میں بھارتی حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک
  • ٹرمپ پوٹن ملاقات: امن ڈیل کے لیے کییف کی تائید لازمی، جرمنی
  • وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی
  • وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی
  • سیلز ٹیکس رجسٹر تاجروں کیلئے سیل پوائنٹ کو ایف بی آر سسٹم سے منسلک کرنا لازمی