2025-08-17@01:01:20 GMT
تلاش کی گنتی: 16

«ڈکی بھائی کو»:

    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یوٹیوبر کو لاہور ائیرپورٹ سے حراست میں لیا۔ تفصیلات کے مطابق ن یشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو گرفتار کرلیا۔(جاری ہے) ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اُن کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات سے بچنے کے لیے ڈکی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر بعض اوقات ایک مبہم جملہ بھی طوفان کھڑا کر دیتا ہے، خاص طور پر جب وہ کسی معروف شخصیت کی جانب سے ہو۔ حال ہی میں یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) کی اہلیہ عروب جتوئی نے ایک ذومعنی پوسٹ کی، جس نے مداحوں کو گہری سوچ میں ڈال دیا۔ عروب نے پوسٹ میں لکھا، ”میں سمجھتی ہوں کہ جو شخص اپنے پارٹنر کے ساتھ دھوکہ کرے، چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی، اسے ایکسپوز کرنا چاہیے، اور اس کا احتساب بھی ہونا چاہیے۔“ بس پھر کیا تھا! سوشل میڈیا صارفین نے فوراً اندازے لگانا شروع کر دیے کہ یہ جملہ آخر کس کے لیے کہا گیا؟ کچھ افراد نے تو ڈکی بھائی اور عروب کے ذاتی...
    لاہور: نیشنل ہائی وے پر بے احتیاطی سے گاڑی چلانے کے مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی۔  ڈکی بھائی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں جسٹس شہباز رضوی نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پانچ مئی تک حفاظتی ضمانت دے دی، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم پانچ مئی تک متعلقہ عدالت میں پیش ہو۔ واضح رہے کہ ڈکی بھائی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ اسٹیرنگ پر ٹانگ اور پاؤں رکھ کر گاڑی چلا رہا تھا، موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈکی بھائی کے خلاف...
    معروف پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر قانون کے شکجنے میں آگئے ہیں جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے ڈرائیونگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ کرنے اور تیز رفتاری پر ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔ یہ بھی پڑھیں مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنی آمدنی بتانا کیوں چھوڑ دی؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹروے پولیس نے بتایا کہ ڈکی بھائی کے خلاف تھانہ لکسیاں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ڈکی بھائی اسٹیئرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلا رہے تھے، جبکہ ایک جگہ ان کی اسپیڈ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس نے...
    یاسر حسین نے یوٹیوبرز  رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی کھل کر تعریف کر دی۔معروف اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور میزبان یاسر حسین نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران یوٹیوبرز  سے متعلق بحث پر کھل کر بات کی اور ڈکی بھائی اور رجب بٹ کو سراہا۔یاسر حسین اس وقت ایک تھیٹر پلے کا حصہ ہیں جس کی بھرپور تشہیر کی جا رہی ہے، اسی سلسلے میں وہ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر آ رہے ہیں۔ یاسر حسین نے یوٹیوبرز اور شوبز حلقوں میں جاری بحث سے متعلق ایک متوازن اور باعزت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نظریہ بہت واضح ہے، جس کو بھی عزت ملی ہے وہ اللہ تعالی کے کرم...
    سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو اداکاروں کے بارے میں نامناسب بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کے متنازع بیان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ سب ایک جیسے نہیں ہوتے اس لیے براہِ کرم بات کرتے ہوئے بہتر اور قابلِ احترام زبان استعمال کریں۔ البتہ فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کی اس بات کی تائید کی دنیا بدل رہی ہے اور اداکاروں کو بھی خود کو اس میں ڈھالنا چاہیے۔ یاد رہے کہ ایک پوڈ کاسٹ میں ڈکی بھائی نے کہا تھا کہ ٹی وی فنکار احساسِ کمتری کا شکار ہیں، یہ ہدایت کاروں کے...
    سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو اداکاروں کے بارے میں نامناسب بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کے متنازع بیان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ سب ایک جیسے نہیں ہوتے اس لیے براہِ کرم بات کرتے ہوئے بہتر اور قابلِ احترام زبان استعمال کریں۔ البتہ فضیلہ قاضی ڈکی بھائی کی اس بات کی تائید کی دنیا بدل رہی ہے اور اداکاروں کو بھی خود کو اس میں ڈھالنا چاہیے۔ یاد رہے کہ ایک پوڈ کاسٹ میں ڈکی بھائی نے کہا تھا کہ ٹی وی فنکار احساسِ کمتری کا شکار ہیں، یہ ہدایت کاروں کے اشاروں پر کام کرتے ہیں اور ان کا...
    یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے تنقید کرنے پر سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ڈکی بھائی ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہیں ایک ویڈیو کلپ دکھایا گیا جس میں اداکارہ بشریٰ انصاری ڈکی بھائی پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ یہ کون لوگ ہیں اور کون لوگ انہیں دیکھتے ہیں میں نہیں جانتی انہیں کہاں دیکھنا ہوتا ہے۔ اس پر یوٹیوبر نے کہا کہ یہ کون ہیں میں انہیں نہیں جانتا، چہرہ پہچانتا ہوں نام نہیں معلوم۔ ڈکی بھائی نے مزید کہا کہ اب ٹیلی ویژن کا دور نہیں ہے سوشل میڈیا کا دور ہے اور جو لوگ 20 سال سے ٹی وی پر کام کر رہے تھے وہ بھی اب...
    پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ بشریٰ انصاری کو نہیں جانتے۔ ڈکی بھائی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ دوران شو میزبان نے ڈکی بھائی کو بشریٰ انصاری کا کلپ سنوایا جس میں انہوں نے یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پتہ نہیں کون سی مخلوق ہیں۔ یہ کلپ سننے کے بعد ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ میں بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا، مجھے ان کے بس چہرے سے معلوم ہے کہ یہ اداکارہ ہیں۔ ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ اداکار صرف احساسِ کمتری کا شکار...
    پاکستانی یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا جس کی ایف آئی آر میں پیکا ایکٹ اور مذہبی جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے اپنے بیانات سے دفعہ 295 اے اور 295 سی کی توہین کی ہے۔ اس تنازعے کے بعد رجب بٹ عمرہ کرنے مکہ مکرمہ پہنچے اور خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر ویڈیو بنائی جس میں انہیں حالتِ احرام میں معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا جس پر ساتھی یوٹیوبرز ان کے حق  میں سامنے آ گئے۔ معروف یو ٹیوبر ڈکی بھائی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ نے اسلام کے خلاف...
    اداکارہ مشی خان نے فیملی وی لاگنگ پر ہونے والی تنقید کے دوران یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ویڈیوز کو شرمناک قرار دے دیا ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مشی خان کا کہنا تھا کہ فیملی وی لاگنگ خود کوئی غلط چیز نہیں لیکن اس میں بدتمیزی نہیں ہونی چاہیے انہوں نے خاص طور پر ڈکی بھائی کی ویڈیوز پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے مواد میں نازیبا زبان کا استعمال عام ہے مشی خان نے کہا کہ انہوں نے کئی سال پہلے ڈکی بھائی کی ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں وہ روسٹنگ کے دوران گالیاں دے رہے تھے اور وہ یہ برداشت نہ کر سکیں ان کا کہنا تھا کہ بچے بھی ان کی ویڈیوز...
    پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن، جو اپنے نام ڈکی بھائی سے مشہور ہیں، حال ہی میں ایک بڑے تنازع کے باعث اپنے چینل سے 400,000 سے زائد سبسکرائبرز کھو بیٹھے ہیں۔ یہ تنازع سات سال قبل شروع ہوا تھا جب ڈکی بھائی نے یوٹیوبر شام ادریس کے روزانہ ویلاگز پر تنقید کی تھی۔ حال ہی میں شام ادریس نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے ڈکی بھائی پر الزام لگایا کہ وہ چھوٹے مواد تخلیق کاروں کو بُلی کرتے ہیں، دھمکیاں دیتے ہیں اور یہاں تک کہ ان پر جسمانی حملہ بھی کرتے ہیں۔ ادریس نے اس ویڈیو میں یہ بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے ڈکی بھائی کا فیس بک پیج بند کرانے میں بھی کردار ادا...
    پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں انہوں نے خود کو منافق قرار دے دیا۔ ڈکی بھائی نے حال ہی میں طلحہ ریووز کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شام ادریس کے ساتھ اپنے حالیہ تنازعے کے ساتھ ساتھ فیملی وی لاگنگ پر بھی بات کی۔ یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر ڈکی بھائی یوٹیوب سے ماہانہ کتنے لاکھ ڈالر کما رہے ہیں؟ ڈکی بھائی نے کہا کہ ’لوگ میرے بارے میں کہتے ہیں کہ پہلے میں شام ادریس کو ان کی فیملی وی لاگنگ کی وجہ سے کٹہرے میں لاتا تھا اور اب میں یہی کر رہا ہوں۔ اس پر میں کوئی وضاحت نہیں دوں گا، لیکن ہاں، میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ...
    شام ادریس کی چونکا دینے والے انکشافات پر مبنی ویڈیو نے مشہور پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو نئی مشکل میں پھنسا دیا۔ پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی میں کئی سالوں سے جاری تنازع شام ادریس اور ڈکی بھائی کے درمیان کشیدگی کا باعث رہا ہے، وہ تنازع حالیہ الزامات کے ساتھ دوبارہ سرخیوں میں آ گیا ہے۔ یہ تلخ دشمنی سات سال قبل اس وقت شروع ہوئی جب ڈکی بھائی نے شام ادریس کے ڈیلی ولاگز پر تنقید کی اور ان کی ازدواجی زندگی پر ذاتی حملے کیے۔ تاہم، اب شام ادریس کے حالیہ ویڈیو بیان نے معاملے کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔اپنی تازہ ترین ویڈیو میں شام ادریس نے ڈکی بھائی پر سنگین الزامات عائد کیے،...
۱