اداکار احساسِ کمتری کا شکار ہیں، ڈکی بھائی نے بشریٰ انصاری کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے تنقید کرنے پر سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ڈکی بھائی ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہیں ایک ویڈیو کلپ دکھایا گیا جس میں اداکارہ بشریٰ انصاری ڈکی بھائی پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ یہ کون لوگ ہیں اور کون لوگ انہیں دیکھتے ہیں میں نہیں جانتی انہیں کہاں دیکھنا ہوتا ہے۔
اس پر یوٹیوبر نے کہا کہ یہ کون ہیں میں انہیں نہیں جانتا، چہرہ پہچانتا ہوں نام نہیں معلوم۔ ڈکی بھائی نے مزید کہا کہ اب ٹیلی ویژن کا دور نہیں ہے سوشل میڈیا کا دور ہے اور جو لوگ 20 سال سے ٹی وی پر کام کر رہے تھے وہ بھی اب یہی سب کر رہے ہیں۔
A post common by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
ڈکی نے کہا کہ سارے اداکار اور اداکارائیں صرف اور صرف احساس کمتری کا شکار ہیں۔ میں بھی کہہ سکتا ہوں کہ اداکار کچھ نہیں کرتے ان کا ہر کام کوئی اور کرتا ہے اور وہ صرف ہدایتکار کے اشاروں پر ناچتے ہیں۔ دوسروں کی عزت کرنی چاہیے انہیں یوٹیوبرز کا احترام کرنا چاہیے، کیونکہ سامعین روایتی ٹیلی ویژن سے آگے نکل کر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی طرف بڑھ چکے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ڈکی بھائی
پڑھیں:
ندا یاسر کا لائیو شو میں بڑا اعتراف، ساتھی اداکارہ کی شادی سے متعلق خبر جھوٹی تھی؟
پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں یہ اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے بغیر تصدیق کے ایک ساتھی اداکارہ کی شادی کا اعلان کر دیا تھا جس پر انہیں افسوس ہے۔
ندا یاسر نے اپنے شو میں بتایا کہ کچھ دن قبل انہوں نے کسی سلیبرٹی سے ایک اداکارہ کی شادی سے متعلق بات سنی تھی جس کی انہوں نے تصدیق کیے بغیر ہی اپنے شو میں بھی اناؤنسمنٹ کردی جو انہیں نہیں کرنی چاہیئے تھی۔
ندا نے کسی کا نام لیے بغیر اس بات کی معذرت کی اور تسلیم کیا کہ انہوں نے غلطی سے ایک اداکارہ کو نئی نویلی دلہنوں میں شامل کر کے ان کی شادی کی مبارکباد دی۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
میزبان نے بتایا کہ انہیں اُس اداکارہ کا فون آیا اور اس نے مجھ سے کہا کہ میری تو شادی نہیں ہورہی اور آپ نے اعلان کردیا جس پر انہیں افسوس ہوا کیونکہ لڑکیوں کی شادی سے متعلق بات ان کیلئے مسئلہ بن جاتی ہے۔ ندا نے کہا کہ کسی کی سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔
ندا یاسر کی یہ اعترافی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین ان کی پرانی وائرل ویڈیو جس میں انہوں نے اداکارہ انمول بلوچ کی شادی کے بارے میں بتایا تھا، سے جوڑ رہے ہیں۔