ڈکی بھائی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ یوٹیوبر کیخلاف درج مقدمے کی تفصیل سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کیخلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پر غیر قانونی آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کو سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے اور فحش مواد پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا، ڈکی بھائی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے عوام کو گمراہ کرتا رہا، ٹک ٹاکر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جوئے کی ایپلی کیشن سمیت فحش مواد اپ لوڈ کیا تھا، جس کی وجہ سے ڈکی بھائی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے حراست میں لیا، ملزم سے آئی فون سولہ پرو میکس برآمد کرلیا گیا۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ معروف یوٹیوبر کی ہفتے کی شب کو لاہور میں گرفتاری عمل میں آئی ہے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان جنہیں ڈکی بھائی کے نام سے جانا جاتا ہے انہیں ہفتے کی شب کو گرفتار کرلیا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ڈکی بھائی کی گرفتاری لاہور ایئرپورٹ سے عمل میں لائی گئی کیوں کہ یوٹیوبر کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں، ڈکی بھائی کو ہفتے کی شب دبئی سے لاہور ائیر پورٹ پہنچنے پر حراست میں لیا گیا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ڈکی بھائی کو
پڑھیں:
آن لائن جوے کی تشہیر کا الزام، معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
آن لائن جوے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کردیا گیا ہے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے خلاف جوا ایپس پروموٹ کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، جنہیں گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار، کیا الزامات ہیں؟
ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔
ڈکی بھائی کے خلاف مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے مختلف جوا اور بیٹنگ ایپلیکیشنز جیسے Binomo، 1xBet، Bet 365 اور 39 Game کو پروموٹ کیا۔ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا فالوورز اور عوام کو ان ایپس میں سرمایہ کاری پر اکسایا، جس کے نتیجے میں لوگوں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا اور وہ اپنی جمع پونجی سے محروم ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی آن لائن جوے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار، ایف آئی آر درج
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈکی بھائی نے ذاتی مالی فائدے کے لیے یہ پروموشن کی، جبکہ متاثرہ عوام معاشی مشکلات اور کمائی کے نقصان سے دوچار ہوئے۔ ایف آئی آر میں ان کی مختلف ویڈیوز کے لنکس بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں یہ پروموشنز کی گئیں۔
مقدمہ PECA 2016 (ترمیم شدہ 2025) کی دفعات 13، 14، 25، 26 اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 294-B اور 420 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ تحقیق کی ذمہ داری NCCIA کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کے سپرد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیئرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلانا ڈکی بھائی کو مہنگا پڑگیا
ذرائع کے مطابق سائبر کرائم حکام اس معاملے کی مزید تفتیش کررہے ہیں اور مزید یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف بھی کارروائی کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایف آئی آر پروموٹ جوا ڈکی بھائی سوشل میڈیا گرفتار مقدمہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی یوٹیوبر سعدالرحمان