کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مبینہ مقابلوں میں مزید 2 ملزمان ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
لاہور(ویب ڈیسک) لاہور اور راولپنڈی میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مبینہ مقابلوں میں مزید 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
لاہور میں پنجاب بھرمیں قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کی 96 وارداتوں میں مطلوب ملزم کاشف سی سی ڈی کوتوالی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
حکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار دو افراد کو ناکے پر روکا تو انھوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا۔
دوسری جانب راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں سی سی ڈی ٹیم کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ اشتہاری عامر شاہ ہلاک ہوگیا ۔ ملزم پر راولپنڈی اور سرگودھا میں قتل کے متعدد مقدمات درج تھے۔
ذرائع کے مطابق ٹیکسلا میں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان کو سی سی ڈی ٹیم نے مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں ملزم عامر شاہ زخمی حالت میں گرفتار ہوا لیکن اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سی سی ڈی اہلکار محفوظ رہے، جبکہ ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر شاہ بدنام زمانہ اشتہاری اور قتل کے بارہ مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔ ملزم نے ماضی میں دینہ کے قریب اے این ایف اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کیا، عید کے دنوں میں جاتلی میں تین افراد کو قتل کیا، جبکہ تھانہ پھلروان سرگودھا کے علاقے میں خاتون کو اُس کے والد اور بھائی سمیت قتل کرنے کے واقعات میں بھی ملوث رہا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق، عامر شاہ سوشل میڈیا پر پولیس اور اداروں کے افسران کو دھمکیاں دیتا رہا اور طویل عرصے سے اداروں کے لیے ایک بڑا چیلنج بنا ہوا تھا۔
Post Views: 3.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔