مالا کنڈ: بیٹے کی فائرنگ، ضلعی امیر جے یو آئی مولانا کفایت اللہ، اہلیہ زخمی، بیٹا، 2 بیٹیاں جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
ملاکنڈ (نوائے وقت رپورٹ) مالاکنڈ میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اﷲ کے بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا جبکہ مفتی کفایت اﷲ اور اہلیہ زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر حامد الرحمان کے مطابق تحصیل بٹ خیہ کے علاقے ثمن آباد میں مفتی کفایت اﷲ کے بیٹے معتصم اﷲ نے گھر میں فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے مفتی کفایت اﷲ کا ایک بیٹا اور بیٹی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ مفتی کفایت اﷲ اور ایک بیٹی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی بیٹی دم توڑ گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو تنازع پر ملزم نے فائرنگ کی جبکہ ملزم معتصم کو گرفتار کر لیا گیا جو نشے کا عادی بتایا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مفتی کفایت اﷲ
پڑھیں:
کراچی: جھگڑے کے دوران فائرنگ سے بہن اور بھائی زخمی
سولجر بازار نمائش کے قریب فائرنگ سے بہن اور بھائی زخمی ہوگئے جنھیں چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے وال بہن اور بھائی ہیں جن کی شناخت 30 سالہ رشیدہ اور 35 سالہ ارشد ولد صاحب خان کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او سولجر بازار زاہد کمبوہ نے بتایا کہ واقعہ خاتون کو چھیڑنے پر ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے پیش آیا ہے اور اس حوالے سے پولیس دونوں بہن اور بھائی کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔