والد اور بہنوں پر فائرنگ کرنے والے مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
والد اور بہنوں پر فائرنگ کرنے والے مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حامد الرحمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے والد مفتی کفایت، بھائی عصمت اللّٰہ اور 2 بہنوں پر فائرنگ کی تھی، مفتی کفایت اللّٰہ کی حالت خطرے سے باہر اور ان کی بیٹی زیر علاج ہے۔
تحصیل بٹ خیلہ میں فائرنگ کا واقعہ مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا ہے۔
خیال رہے کہ مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں فائرنگ کا واقعہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ کے گھر میں پیش آیا تھا۔
بٹ خیلہ میں فائرنگ سے مفتی کفایت اللّٰہ کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ مفتی کفایت اللّٰہ اور انکی اہلیہ زخمی ہوئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
فائل فوٹوچیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا۔
کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔
پشاور میں ایک خصوصی تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے جنگ اور جیو گروپ کے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کو خصوصی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا۔
جنگ اور جیو نے 30 اپریل 2025ء کو کوہستان میں سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خرد برد کی خبر بریک کی تھی، کوہستان اسکینڈل ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل تھا۔