مالاکنڈ: بیٹے کی فائرنگ سے جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اہلیہ سمیت زخمی، بیٹا، بیٹی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں بیٹے کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق لیویز حکام نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ مالا کنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا۔
لیویز ذرائع نے کہا کہ فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوئے جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لیویز ذرائع کے مطابق ان کا ایک بیٹا اور بیٹی بھی شدید زخمی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے کی اور فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مفتی کفایت اللہ
پڑھیں:
پاکپتن: آوارہ کتوں کا حملہ، ڈی ایم ایس اسپتال بھی زخمی
—فائل فوٹوپاکپتن میں کالج روڈ پر آوارہ کتوں کے حملے سے 11 افراد زخمی ہو گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق کتوں کے کاٹنے سے ڈی ایم ایس اسپتال ڈاکٹر عباس بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ زخمیوں میں بینک کا گارڈ اور خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں ویکسین لگا دی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکپتن میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی۔