لاہور: 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور کے علاقوں کاہنہ اور چوہنگ میں 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوہنگ میں مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے جبکہ کاہنہ میں مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔
حکام نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
کراچی:عزیزآباد پولیس نے جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے نائن ایم ایم پستولیں برآمد کرلیں۔
برآمد کی جانے والی پستول اور بچی کو لگنے والی نائن ایم ایم پستول کی گولی کا خول فارنزک رپورٹ کے لیے بھیج دیا گیا، رپورٹ سے معلوم ہو سکے گا بچی کو گولی کس اسلحہ سے چلنے والی گولی سے لگی تھی۔
جشن آزادی کے موقع پرعزیزآباد تھانے کی حدود مکان نمبر 1146 بلاک 8 ایف بی ایریا میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 7 سالہ بچی مرہا عرف نیہا دختر وقاص جاں بحق ہوگئی تھی۔
واقعے کا مقدمہ عزیزآباد تھانہ میں درج کیا گیا، ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔
پولیس نے جدید CCTV فوٹیج اور ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے ذریعے مقتولہ کی رہائشی گلی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں سلمان سعید ولد سعید احمد، جہانزیب خان عرف کاکا ولد نسیم الرحمٰن اور رانا محمد دانش ولد محمد امین راجپوت شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان سے 3 نائن ایم ایم پستولیں بمعہ لوڈ میگزین برآمد کرلیے گئے، جاں بحق بچی کو بھی نائن ایم ایم پستول کی گولی لگی تھی۔
برآمد شدہ اسلحہ اور بچی کو لگنے والا گولی کا خول فارنزک ٹیسٹ کے لیے روانہ کردیا گیا ہے تاکہ میچنگ کی تصدیق ہوسکے۔
ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
واضح رہے کہ 14 اگست کی شب 12 بجتے ہی شہر فائرنگ اور پٹاخوں سے گونج اٹھا تھا، شرپسندوں کی فائرنگ سے مذکورہ بچی اور ضعیف الممر شخص سمیت 3 افراد جاں بحق اور 114 زخمی ہوئے تھے۔