مالاکنڈ میں فائرنگ سے رہنما جے یو آئی مفتی کفایت اللہ اور اہلیہ زخمی، بیٹا، بیٹی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
مالاکنڈ(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں بیٹے کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا کفایت اللہ شدید زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مالا کنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا۔
لیویز ذرائع نے کہا کہ فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوئے جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لیویز ذرائع کے مطابق ان کا ایک بیٹا اور بیٹی بھی شدید زخمی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے کی اور فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کے 5 اہلکار برطرف
اسلام آباد پولیس کے پانچ اہلکاروں کو اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر سخت سزا دے دی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی پولیس کے پانچ اہلکاروں کواختیارات سے تجاوز کرنے اورڈیوٹی میں غفلت پر ملازمتوں سے برطرف کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے لیڈی کانسٹیبل سمیت پانچ اہلکاروں کوملازمتوں سے برطرف کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برطرف ہونے والے ملازمین میں کانسٹیبل اسد علی ، کانسٹیبل صدام حسین ،کانسٹیبل سلیم ، لیڈی کانسٹیبل ماریہ جمیل اور کانسٹیبل دانیال شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کے خلاف شکایات موصول ہوئیں تھیں جس کے بعد انکوائری کی گئی اور قصور وار ہونے پر سخت سزا دی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ڈیوٹی اختیارات کا ناجائز استعمال یا ڈیوٹی میں کسی بھی اہلکار کی غفلت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور مرتکب اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے گی۔