UrduPoint:
2026-07-24@11:14:25 GMT

کراچی‘ ڈیفنس میں بچوں کا قتل، ماں کیخلاف مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT

کراچی‘ ڈیفنس میں بچوں کا قتل، ماں کیخلاف مقدمہ درج

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)کراچی کے ڈیفنس میں بچوں کو قتل کرنے والی ماں کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت سابق شوہر غفران کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔بچوں کے والد نے بیان دیا کہ 14 اگست کی دوپہر ڈھائی بجے کے قریب میری سابقہ اہلیہ نے فون کال کی اور فون پر مجھے بتایا کہ آپ کو پتہ چلا کہ میں نے کیا کیا ہے۔

سابقہ اہلیہ نے ویڈیو کال پر واقعے کو دکھایا، میرے بچے اپنی والدہ کے پاس رہنے کے لیے گئے تھے۔دونوں مقتولین بہن اور بھائی کو ڈیفنس فیز 8 میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ مجاہد میں دو کم سن بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے والی ماں کے دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس خیابانِ مجاہد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے اپنے ہی دو معصوم بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔

جس کے بعد اپنے ہی بچوں کی قاتل ماں سے تفتیش کا عمل جاری ہے، ادیبہ نامی خاتون نے دوران تفتیش پولیس کو اہم انکشافات کئے۔ بچوں کی ماں نے اپنے بیان میں بتایا کہ بچے گھر پر رکنے کے لیے آتے تھے بیٹا اکثر کہتا تھا ایسی جگہ پہنچائیں جہاں کوئی تکلیف نہ ہو میں نے ایسی جگہ پہنچا دیا جہاں اب انہیں تکلیف نہیں ہوگی۔خاتون نے بتایاکہ پہلے بیٹے کا سامنے سے گلا کاٹا اور قتل کیا اور پھر بیٹی کو گردن کی جانب سے چھری سے ذبح کیا ، دونوں کو واش روم میں جا کر قتل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ کی شناخت 2024 میں طلاق یافتہ ادیبہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزمہ کے شوہر غفران سے ایک سال قبل علیحدگی ہوئی تھی۔ طلاق کے بعد بچوں کی حوالگی کے تنازع پر واقعہ پیش آیا اور دونوں بچے والد کے ساتھ رہائش پذیر تھے، بچے ہفتے میں ایک یا دو بار والدہ سے ملنے آتے تھے۔حکام کے مطابق گزشتہ رات دونوں بچے سات سالہ بیٹا ضرار اور چار سالہ بیٹی سنیعہ والدہ کے پاس رہنے کے لیے آئے تھے، مقتول بچوں کے والد پرائیویٹ کمپنی میں ملازم ہیں۔

قتل کے بعد ملزمہ نے سب سے پہلے سابق شوہر اور اپنے گھر والوں کو واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس کو بھی آگاہ کیا۔پولیس کے مطابق جب اہلکار موقع پر پہنچے تو ملزمہ بچوں کی لاشوں کے ہمراہ موجود تھی۔ایس ایس پی سائوتھ کے مطابق ملزمہ نفسیاتی مسائل کا شکار لگتی ہے، تاہم حتمی بات تحقیقات اور میڈیکل رپورٹ کے بعد کی جائے گی۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق بچوں کی کے بعد

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار