مفتی کفایت اللہ کے گھر بیٹے کی فائرنگ، ایک بیٹا اور بیٹی جاں بحق، رہنماء جے یو آئی شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
مالاکنڈ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2025ء ) جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کے گھر ان کے بیٹے نے فائرنگ کردی۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ مالاکنڈ میں سامنے آیا ہے جہاں جے یو آئی ف کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کے گھر میں ان کے بیٹے نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا عصمت اللہ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے جب کہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی ایک اور بیٹی شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے تاہم ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔