فائرنگ سے زخمی مفتی کفایت کی دوسری بیٹی بھی جاں بحق، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
پولیس حکام کے مطابق خصوصی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوے ملزم معتصم کو اسلحہ سمیت شوگر بٹ خیلہ سے گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔ زیر حراست ملزم سے مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ پر فائرنگ کرنے والے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق خصوصی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ملزم معتصم کو اسلحہ سمیت شوگر بٹ خیلہ سے گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا بیٹا عصمت اللہ اور بیٹی جاں بحق ہوئی جبکہ مفتی کفایت اللہ اور دوسری بیٹی شدید زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن اُن کی بیٹی جانبر نہ ہوسکی، یوں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔پولیس نے مزید بتایا نے کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اقبال جرم کرلیا جب کہ ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا، زیر حراست ملزم سے مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مفتی کفایت
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔