کراچی میں 7 بچوں کے باپ کی بستر میں لپٹی تشدد زدہ لاش قبرستان سے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان میں ڈرم سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی بستر میں لپٹی لاش ملی، مقتول کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان میں ڈرم سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی بستر میں لپٹی لاش برآمد ہوئی، مقتول کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا ، مقتول اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اور 7 بچوں کا باپ تھا۔
سرسید کے علاقے نارتھ کراچی بلال کالونی کچی آبادی محمد شاہ قبرستان گیٹ نمبر کے قریب پلاسٹک کے ڈرم سے ایک شخص کی بستر میں لپٹی لاش ملی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحول میں لے کر موقع پر قانونی کارروائی کے بعد لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔
ترجمان چھیپا چوہدری شاہد کے مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ علی اصغر ولد عبدالمجید کے نام سے کی گئی ، مقتول مکان نمبر 187 سیکٹر 14 بی اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔
مقتول کو نامعلوم مقام سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے جا کر ہاتھ پاؤں باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کنپٹی پر گولی مار کر قتل کر دیا اور لاش کو بستر میں لپیٹ کر ڈرم میں ڈال کر قبرستان میں پھینک دیا گیا۔
پولیس کی جانب سے اطلاع ملنے پر مقتول کے بھائی اور برادر نسبتی عبدالماجد عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے ، مقتول کے رشتے داروں نے بتایا کہ مقتول کے 7 بچے ہیں، پانچ لڑکیا اور دو لڑکے ، مقتول سکینڈ ہینڈ گاڑیوں کی خریدو فروخت کا کام کرتا تھا۔
علی اصغر جمعہ کی شب کھانا کھا کر گھر سے گیا تھا کہ ابھی تھوڑی دیر میں آتا ہوں ، دیر رات تک نہ آنے پر اہلیہ نے رات ڈیڑھ بجے فون کیا تو فون اٹینڈ نہیں ہوا اور میسج آیا کہ تھوڑی دیر میں آتا ہوں پھر رات بھر اہلیہ رابطہ کرنے کی کوشش کرتی رہیں تاہم رابطہ نہیں ہوا،
صبح تقریباً ساڑھے 10 بجے پولیس کی جانب سے اطلاع ملی عباسی شہید اسپتال پہنچ کر دیکھا تو علی اصغر کی لاش پڑی تھی ، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل رقم کی لین دین کا تنازعہ لگ رہا ہے تاہم تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئی گے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل، توڑپھوڑ، صحافیوں پر تشدد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل ہوگئی، کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی اور صحافیوں پر تشدد کیا گیا۔اسلام آباد میں آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔(جاری ہے)
صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ کے مطابق پریس کلب کے عہدیداروں سے رابطہ نہیں کیا گیا، پریس کلب کے عہدیداروں اور ملازمین پر تشدد کیا گیا۔افضل بٹ نے کہا کہ پولیس کو پریس کلب میں داخل ہونے پر جواب دینا ہوگا، پولیس کی اس کارروائی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے، پولیس نے کیمرا مینز کے کیمرے اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔