یوٹیوبرز رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی کامیابی مستقل کوششوں اور لگن کا نتیجہ ہے۔یاسر حسین
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
یاسر حسین نے یوٹیوبرز رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی کھل کر تعریف کر دی۔معروف اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور میزبان یاسر حسین نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران یوٹیوبرز سے متعلق بحث پر کھل کر بات کی اور ڈکی بھائی اور رجب بٹ کو سراہا۔یاسر حسین اس وقت ایک تھیٹر پلے کا حصہ ہیں جس کی بھرپور تشہیر کی جا رہی ہے، اسی سلسلے میں وہ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر آ رہے ہیں۔ یاسر حسین نے یوٹیوبرز اور شوبز حلقوں میں جاری بحث سے متعلق ایک متوازن اور باعزت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نظریہ بہت واضح ہے، جس کو بھی عزت ملی ہے وہ اللہ تعالی کے کرم سے ملی ہے اور میں ہر اس شخص کی عزت کرتا ہوں جس نے اپنی فیلڈ میں محنت کی ہو۔انہوں نے خاص طور پر ڈکی بھائی اور رجب بٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں افراد اپنی جگہ محنت سے پہنچے ہیں اور ان کی کامیابی کسی کے سہارے یا سفارش سے نہیں بلکہ ان کی مستقل کوششوں اور لگن کا نتیجہ ہے۔یاسر حسین کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بھی خوب سراہا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ان کی متوازن رائے کو مثبت قرار دیا اور کہا ہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کو بھی ایسے ہی مثبت رویے اپنانے چاہئیں۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں یوٹیوبرز کی شہرت اور ان کے کام کی اہمیت پر شوبز حلقوں میں خاصی بحث چھڑی ہوئی ہے، ایک جانب ڈکی بھائی (سعد الرحمن)نے معروف اداکارہ بشری انصاری کی تنقید پر کھل کر جواب دیا اور یوٹیوبرز کی محنت کو تسلیم نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا، جبکہ دوسری جانب رجب بٹ نے اداکار فہد مصطفی کی اس بات پر سخت تنقید کی کہ وی لاگرز اپنی فیملیز کو بیچتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: یاسر حسین ڈکی بھائی
پڑھیں:
مظفرگڑھ: بڑے بھائی کا کلہاڑی سے حملہ، چھوٹا بھائی جاں بحق، ماں زخمی
—فائل فوٹومظفر گڑھ میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور ماں پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بھائی ہلاک اور ماں زخمی ہو گئی۔
تحصیل علی پور کی بیٹ ملاں والی میں رونما ہونے والے ہولناک واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا مگر اہلِ خانہ راضی نہیں تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم زمین پر قبضہ کر رہا تھا کہ اس دوران والدہ اور بھائی سے اُس کی تلخ کلامی ہو گئی۔
زخمی خاتون اور بیٹے کی لاش کو تعلقہ ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال علی پور منتقل کر دیا گیا ہے، تھانہ صدر نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔