یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یوٹیوبر کو لاہور ائیرپورٹ سے حراست میں لیا۔ تفصیلات کے مطابق ن یشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو گرفتار کرلیا۔
(جاری ہے)
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اُن کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔
ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات سے بچنے کے لیے ڈکی بھائی نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پی این آئی لسٹ میں نام شامل ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈکی بھائی کو
پڑھیں:
ہانیہ عامر بنگلادیش کے معروف یوٹیوبر کے گھر پہنچ گئیں؛ خصوصی دعوت کی ویڈیو وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی چمکتی ستارہ ہانیہ عامر نے بنگلادیش کے دورے کے دوران معروف بنگلادیشی یوٹیوبر افتخار رفسان کے گھر خصوصی دعوت پر پہنچ گئیں، جہاں وہ نہ صرف روایتی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئیں بلکہ میزبان خاندان کے ساتھ قیمتی لمحات بھی شیئر کیے۔
ہانیہ عامر اس وقت بنگلادیش میں مختلف پروموشنل تقریبات میں شرکت کے سلسلے میں موجود ہیں۔ اس دورے کے دوران انہوں نے افتخار رفسان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گھریلو ماحول میں گزارے گئے خصوصی لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جو فوری طور پر وائرل ہو گئے۔
اس ملاقات کے دوران ہانیہ نے بنگلادیشی گلاب جامن سے اس قدر لطف اندوز ہوئیں کہ انہوں نے مزاحیہ انداز میں میزبانوں سے پوچھا کہ کیا وہ کچھ گلاب جامن اپنے ساتھ پاکستان لے جا سکتی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کی سادگی، افتخار رفسان کی مہمان نوازی اور خاص طور پر ان کی والدہ کی گرمجوشی کی بے پناہ تعریف کی۔
یہ دلچسپ ملاقات دونوں ممالک کے شائقین کے درمیان اس وقت موضوع بحث بنی ہوئی ہے جب ہانیہ عامر نے بنگلادیشی ثقافت اور کھانوں کے حوالے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔