Express News:
2025-10-04@20:16:55 GMT

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اُن کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات سے بچنے کے لیے ڈکی بھائی نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش  کی تاہم پی این آئی لسٹ میں نام شامل ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈکی بھائی

پڑھیں:

سیلاب کے سبب جگہ جگہ ریلوے ٹریک بری طرح متاثر، کئی ٹرینوں کے روٹ تبدیل

لاہور:

ملک میں سیلاب کے باعث پاکستان ریلوے کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، خانیوال سے شورکوٹ اور شور کوٹ شاہین آباد کے بعض مقامات پر ریلوے ٹریک سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے 14 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،  مختلف مقامات پر تقریباً 6 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی بحالی کے لئے پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری ہونے والا ٹینڈر کھول دیا گیا ہے، نجی کمپنیوں سے  ٹیکنیکل اور فنانشل بڈز مانگی گئی تھیں جس میں 12 کمپنیوں نے حصہ لیا۔

سیلاب کے باعث خانیوال سے شورکوٹ اور شورکوٹ سے شاہین آباد کے درمیان بعض مقامات پر ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا، پاکستان ریلوے نے مذکورہ سیکشن پر چلنے والی ٹرینوں کو متبادل روٹس سے چلانا شروع کر دیا ہے تاکہ مسافروں کو ان کی منزل مقصود پر پہنچایا جاسکے۔

راولپنڈی سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی ٹرینوں رحمان بابا ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، ملت ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس اور  دیگر ٹرینوں کو براستہ لاہور ساہیوال کے راستے کراچی چلایا جا رہا ہے، جب تک فیصل آباد خانیوال سیکشن کی بحالی کا کام مکمل نہیں ہو جاتا مذکورہ ٹرینوں کو لاہور سے براستہ ساہیوال چلایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جھنگ شہر اور دیگر رہائشی علاقوں کو بچانے کے لیے سیلابی صورتحال کے پیشں نظر ریواز برج  بند کو توڑا گیا تھا، ٹینڈر ایوارڈ ہونے کے بعد دونوں سیکشن پر 25 دنوں میں تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ماہ نومبر کے مہینے میں راولپنڈی اور لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی ٹرینوں کا شیڈول بحال ہوسکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سیلاب کے سبب جگہ جگہ ریلوے ٹریک بری طرح متاثر، کئی ٹرینوں کے روٹ تبدیل
  • وزیراعظم کی جاتی امرا میں اپنے بھائی نواز شریف سے ملاقات
  • کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، کروڑوں مالیت کے لیپ ٹاپس سمیت الیکٹرونک سامان ضبط، ملزمان گرفتار
  • اسرائیل نے 45جہازوں میں سے 22جہازوں کے لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے، مشتاق احمد بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں،اسحاق ڈار
  • راولپنڈی؛ بہن کو 4ماہ تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور حاملہ کرنے والا بھائی گرفتار
  • اسلام آباد ایئرپورٹ کراچی اور لاہور ایئرپورٹ سے آگے
  • ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرفت
  • جوا ایپ کی تشہیر: یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • ہانیہ عامر بنگلادیش کے معروف یوٹیوبر کے گھر پہنچ گئیں؛ خصوصی دعوت کی ویڈیو وائرل
  • گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی گرفتار