ویب ڈیسک: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی  کو جائیداد منجمد کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے، جائیداد منجمد کرنے یا بحال کرنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے رولز کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔

 وزارت داخلہ نے رولز کے اجرا کا نوٹیفکیشن این سی سی آئی اے کو ارسال کر دیا ہے، رولز کے مطابق این سی سی آئی اے تحقیقات کے لیے بین الاقوامی اداروں سے معاونت لے سکے گی۔

  مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان 

 این سی سی آئی اے حساس اداروں اور صوبوں سے تعاون کرے گی، اینٹی آن لائن مالی فراڈ اور آن لائن چائلڈ ابیوز کا یونٹ قائم کیا جائے گا، سورس رپورٹ پر انکوائری یا انویسٹی گیشن شروع کی جا سکے گی۔

 انکوائری یا انویسٹی گیشن کے لیے ڈائریکٹرز جنرل کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے، این سی سی آئی اے کے لیے یونیفارم لازمی قرار دیتے ہوئے ادارے میں خود احتسابی یونٹ بھی قائم کیا جائے گا۔

 نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی پیکا ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات کی تحقیقات کرے گی۔

قوم اس آزمائش کی گھڑی میں  مصیبت زدہ شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے، صدر زرداری

 رولز کے مطابق این سی سی آئی اے میں اینٹی آن لائن مالی فراڈ اور آن لائن چائلڈ ابیوز کا یونٹ قائم کیا جائے گا، سورس رپورٹ پر انکوائری یا انویسٹی گیشن شروع کی جا سکے گی۔
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی سی سی آئی اے انویسٹی گیشن گیشن ایجنسی آن لائن کے لیے

پڑھیں:

ہم گذشتہ 5 ماہ سے غزہ میں کوئی امداد نہیں پہنچا سکے، انروا

فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں معذور افراد کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور وہ کسی بھی چیز تک رسائی سے محروم ہو چکے ہیں اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی - انروا (UNRWA) نے غاصب صیہونی رژیم کے مجرمانہ محاصرے کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر ایک بار پھر خبردار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں انروا کا لکھنا ہے کہ غزہ میں معذور افراد کو اپنی روزمرہ زندگی اور ضروری خدمات تک رسائی میں بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے اور وہ ہر چیز سے محروم ہو چکے ہیں، حتی خوراک، امداد اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات سے بھی! اقوام متحدہ کی ذیلی ایجنسی نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ دیگر غیر سرکاری امدادی تنظیموں کی طرح، انروا کو بھی گذشتہ 5 ماہ سے زائد کے عرصے سے غزہ کی پٹی میں داخلے سے روکا جا رہا ہے درحالیکہ مصر و اردن میں موجود ہمارے گودام خوراک، ادویات و حفظان صحت کے سامان سے بھرے پڑے ہیں جو 6 ہزار ٹرک پر مشتمل امدادی سامان کے حامل ہیں۔ انروا نے مزید لکھا کہ ہم غزہ میں جنگ بندی اور امداد کے داخلے کی اجازت کا مطالبہ کرنے والی اقوام متحدہ کے تحت موجود دیگر این جی اوز کے ساتھ کھڑے ہیں!

متعلقہ مضامین

  • جائیداد نیلامی کیس، 14 سال زیر التوا، درخواست خارج کی جاتی ہے، سپریم کورٹ
  • لاہور: 8 سالہ بچے کو اغوا کرکے شدید زخمی کرنے والا پڑوسی فوٹیج کی مدد سے گرفتار
  • ہم گذشتہ 5 ماہ سے غزہ میں کوئی امداد نہیں پہنچا سکے، انروا
  • کراچی، ماڈل کالونی میں اسٹریٹ کرائم کی واردات، سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول
  • ایف بی آر کو اضافی اختیارات مل گئے
  • ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی کی معرکۂ حق ایوارڈ لینے سے معذرت
  • موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کر دی
  • موڈیز کا پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار، ریٹنگ اور کریڈٹ آؤٹ لک بہتر کر دی
  • پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین میں دی گئی اختیارات کی تقسیم کی خلاف ورزی ہے، رضا ربانی