لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر بعض اوقات ایک مبہم جملہ بھی طوفان کھڑا کر دیتا ہے، خاص طور پر جب وہ کسی معروف شخصیت کی جانب سے ہو۔

حال ہی میں یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) کی اہلیہ عروب جتوئی نے ایک ذومعنی پوسٹ کی، جس نے مداحوں کو گہری سوچ میں ڈال دیا۔
عروب نے پوسٹ میں لکھا، ”میں سمجھتی ہوں کہ جو شخص اپنے پارٹنر کے ساتھ دھوکہ کرے، چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی، اسے ایکسپوز کرنا چاہیے، اور اس کا احتساب بھی ہونا چاہیے۔“

بس پھر کیا تھا! سوشل میڈیا صارفین نے فوراً اندازے لگانا شروع کر دیے کہ یہ جملہ آخر کس کے لیے کہا گیا؟

کچھ افراد نے تو ڈکی بھائی اور عروب کے ذاتی تعلقات پر سوال اٹھانے شروع کر دیے۔

صورتحال سنجیدہ رخ اختیار کر سکتی تھی، مگر ڈکی بھائی نے بروقت انٹری دے کر معاملے کو صاف کر دیا۔

انہوں نے عروب کی پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، ”عروب، تم ’وزرڈ لِز‘ کا نام ہی لے دیتیں، سب کو لگ رہا ہے کہ ہمارے بیچ کچھ چل رہا ہے!“

عروب نے اس کمنٹ پر ہنستے ہوئے ایموجیز کا استعمال کیا، جس سے واضح ہو گیا کہ اصل نشانہ وہ نہیں تھے۔

بہت سے صارفین کے لیے یہ نیا نام تھا، اس لیے تجسس مزید بڑھا۔

دراصل، وزرڈ لِز ایک نوجوان امریکہ کی کانٹینٹ کریئیٹر ہیں، جو خوداعتمادی، ذہنی صحت جیسے موضوعات پر بات کرتی ہیں۔

حال ہی میں لِز نے انکشاف کیا کہ انہیں ان کے منگیتر نے دھوکہ دیا ہے۔

ان کے مطابق، ان کے پارٹنر ایک خفیہ اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کے ذریعے کسی اور خاتون سے رابطے میں تھے، جس کا پتہ تب چلا جب وہ عورت خود لِز کی دوست کے ذریعے سامنے آئی۔

لِز نے فوری طور پر منگنی توڑنے کا اعلان کر دیا اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ اپنی $100,000 مالیت کی انگوٹھی بیچ کر اس رقم کو سنگل ماؤں کی فلاح کے لیے عطیہ کریں گی۔

ڈکی بھائی کی وضاحت کے باوجود، کمنٹس سیکشن میں کئی افراد نے اس ساری صورتحال کو ”اٹینشن سیکنگ“ اور ”پبلسٹی اسٹنٹ“ قرار دیا۔
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ڈکی بھائی

پڑھیں:

ایشیئن کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواےای میچ کی تصدیقی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

ایشیئن کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواےای کے مابین آج ہونے والے میچ کی تصدیقی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ میں آج پاکستان اور یواےای کے درمیان گروپ اے کا فیصلہ کن میچ کھیلا جانا ہے۔ جس میں سے فتحیاب ٹیم اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔ پاکستان کی جانب سے میچ ریفری کی تبدیلی تک ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل نے ایک پوسٹ میں پاکستان کے میچ کی تصدیق کی تھی۔ ایشین کرکٹ کونسل نے سوشل میڈیا پر پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ کی تصدیق کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • 9 سالہ بچی آسیہ کے قتل کا انکشاف مقدمہ درج، پولیس تحقیقات جاری
  • سیالکوٹ: مویشی چوری پر پنچایت کا مدعیان سے قبر میں کھڑا کر کے حلف
  • متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی پاکستان مخالف پوسٹ؛ حقیقت سامنے آگئی
  • ایشیئن کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواےای میچ کی تصدیقی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
  • کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا
  • بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار کا الجزیرہ کو انٹرویو
  • پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
  • انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، شہباز شریف
  • جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی؛ وزیراعظم
  • صیہونی عہدیداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، رجب طیب اردگان